چتور رام بھی ہو گئے پاکستانی ڈرامے ’عشق دی چاشنی‘ کے فین۔ اداکار اومی ویدیا نے ڈرامے کے لیے خاص پیغام دے دیا

بالی ووڈ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں مشہور کردار ’چتور رام لنگم‘ جنہیں سب ’سائلنسر‘ کے نام سے بھی جانتے ہیں، ادا کرنے والے اومی ویدیا کو پاکستانی ڈرامہ ’عشق دی چاشنی‘ بہت پسند آیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کے لیے ایک ویڈیو پیغام دیا جس میں وہ ڈرامے کے اداکاروں کی خوب تعریف کرتے نظر آئے۔ اومی ویدیا نے کہا، ’ہیلو ٹیم اے ڈی سی ایڈیٹس، میں چتور رام لنگم، مجھے پہچانا؟‘ پھر انہوں نے ڈرامے کے کرداروں شیری، سلطان، رکشی اور شاہنواز کا نام لے کر کہا کہ آپ سب نے بہت اچھا کام کیا ہے۔

یہ ڈراما رمضان میں گرین ٹی وی پر نشر ہوا تھا۔ اس میں سحر خان اور خوشحال خان نے مرکزی کردار ادا کیے۔ کہانی ایک ایسی لڑکی کی ہے جو خود سے اپنا کاروبار شروع کرتی ہے، اور ایک ایسا لڑکا جو صرف محبت یا شادی کے خواب نہیں دیکھتا، بلکہ محنت اور زندگی کے دوسرے پہلوؤں میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

ڈرامے میں شیری کا دوست رس گلا بھی ناظرین کو خوب پسند آیا۔ اس ڈرامے کی آخری قسط 1 اپریل کو نشر ہوئی، اور اب یہ ویڈیو پیغام مزید لوگوں کو اس ڈرامے کی طرف متوجہ کر رہا ہے۔

فینز سوشل میڈیا پر اومی ویدیا کے اس پیغام کو بہت پسند کر رہے ہیں، اور کمنٹس میں ’تھری ایڈیٹس‘ کے ڈائیلاگز بھی یاد دلارہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters