مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرے والے اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جاوید کوڈو ایک عرصہ سے علیل تھے،جاوید کوڈو اپنے پستہ قد کی وجہ سے مقبول رہے،انہوں نے بے شمار اسٹیج ڈراموں فلموں اور ٹی وی پر کام کیا۔

جاوید کوڈو 45 سال سے میڈیا انڈسٹری کی خدمت کر رہے تھے،انہوں نے اب تک اسٹیج ڈراموں سمیت 150 فلموں اور ڈراموں میں کام کیا۔

جاوید کوڈو نے اپنے کیریئر کا آغاز 1981 میں ڈرامہ سودے باز سے کیا، انہوں نے 150 پنجابی اور اردو فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کا ڈرامہ ’آشیانہ‘ آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔

More

Comments
1000 characters