کافی کے شوقین افراد کو اگر ان کی پسند کے مطابق تیار کردہ کافی مل جائے تو ان کی خوشی دگنی ہوجاتی ہے۔

مگر بہترین کافی تیار کرنے کے لیے ایسا کیا کیا جائے کہ پینے والا اس سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ حیرانگی کا اظہار بھی کرے؟

اچھی کافی بنانے سے متعلق ایک تجربہ کیا گیا جس میں کافی کی مقدار سے طریقہ کار کے راستے تلاش کیے گئے۔

معروف امریکی پروگرام بریکنگ بیڈ کے ایک ایپی سوڈ میں کیمسٹری کے استاد والٹر وائٹ نے اس حوالے سے بتایا کہ کافی کا بہترین کپ ذاتی ذائقہ کا معاملہ ہوتا ہے۔ اگرچہ لوگوں کی ترجیحات مختلف ہوسکتی ہیں، تاہم بری کافی کو بہتر ذائقہ فراہم کرنے کے لیے اسے پکنے کے عمل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

کافی بنانے میں مختلف اسٹیپس ہوتے ہیں، لیکن اگر ان میں سے کسی ایک کو تبدیل کر دیا جائے تو اس کا ذائقہ خراب بھی ہو سکتا ہے۔

کافی کے شوقین ایک ماہ اسے نہ پیئیں تو کیا ہوگا

ماہرین کی نظر میں کافی بینز (Beans) کی کافی اہمیت ہوتی ہے جس میں مختلف قسم، اصل مقام اور اونچائی جیسے عوامل جہاں یہ اگتی ہے، ذائقہ کو متاثر کرسکتی ہے۔ عربیکا (arabica) بینز کو اکثر ان کے ذائقے کے لیے ترجیح دی جاتی ہیں، جب کہ روبسٹا پھلیاں سستی ہوتی ہیں جور کریمیئر، زیادہ کیفین والا مشروب تیار کر سکتی ہیں۔

کافی بینز کی روسٹ لیول (بھوننے میں پیچدگیاں) بھی اس کے ذائقہ کو متاثر کرتی ہے۔ ڈارک روسٹ اکثر ایسپریسو کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جب کہ ہلکے روسٹس پیور اوور پکنے کے لیے زیادہ موزوں ہوتے ہیں۔ روسٹ کی مختلف سطحیں کافی میں مختلف ذائقے لاتی ہیں۔

گھر میں کافی کو روسٹ کرنا ایک پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ کیو لیوس کے مطابق، ایک اچھا گرائنڈر Grinder فینسی ایسپریسو مشین (espresso machine) یعنی کافی نکلانے کی مشین سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے بہتر نتائج کے لیے اس کی چکی پر زیادہ اور مشین پر کم خرچ کرنے کا مشورہ دیا۔

صحت کے لیے کافی پینے کا بہترین وقت کیا ہے؟

کامل کافی بنانے کا طریقہ

کھانوں پر آرٹیکل لکھنے والی فیلیسیٹی کلوک نے کہا کہ کافی ماہرین سے بات کرنے سے مجھے احساس ہوا کہ یہ ایک پیچیدہ کاروبار ہے۔ ایک دوست کی جانب سے میری چھوٹے کافی گرینڈر مشین کا مذاق اڑایا گیا، بعد ازاں میں نے چیزوں کو آسان رکھنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پری گراؤنڈ بینز کی کافی تیار کرتی ہوں، کافی تیار کرنے کے بعد میں اسے ایک (cafetiere) نامی جگ میں بھر لیتی ہوں۔

فیلیسیٹی کلوک نے بتایا کہ پھر میں کیتلی میں پانی ابالتی ہوں، اسے ایک منٹ کے لیے بیٹھنے دیتی ہوں تاکہ یہ زیادہ گرم نہ ہو، پھر پانی کو کافی میں شامل کرتی ہوں، اسے چمچ سے اچھی طرح مکس کرکے پی لیتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ کڑک کافی تیار کرنے کیلئے میں ایک موکا برتن استعمال کرتی ہوں جس میں گرم پانی ڈال کر اس میں باریک پیسنے والی کافی شامل کرتی ہوں، پھر اسے اس وقت تک پکاتی ہوں جب تک اس میں ابال نہ آجائے۔

More

Comments
1000 characters