اکشے کمار کی خواہش ہے کہ برطانوی حکومت اور کنگ چارلس فلم ’کیسری چیپٹر 2‘ دیکھیں اور اپنی غلطی کا احساس کریں۔

معروف بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے جلیانوالہ باغ قتل عام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ تاریخ ہمیں وہ نہیں بتاتی جو ہمیں حقیقت میں جاننے کی ضرورت ہے۔‘‘

کرسٹیانو رونالڈو نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا

فلم ’کیسری چیپٹر 2‘ کی پریس کانفرنس کے دوران اکشے کمار نے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم صرف ایک تاریخی کہانی نہیں بلکہ ایک ذاتی وابستگی کا اظہار بھی ہے۔

اس فلم میں وہ سی شنکرن نائر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو 1919 کے جلیانوالہ باغ قتل عام کے بعد جنرل ڈائر اور برطانوی راج کے خلاف قانونی جنگ لڑنے والے وکیل تھے۔

اکشے نے کہاکہ ’’میرے دادا جلیانوالہ باغ کے واقعے کے چشم دید گواہ تھے۔ انہوں نے میرے والد کو اس سانحے کی کہانیاں سنائیں اور والد نے مجھے۔ میں بچپن سے ہی اس واقعے سے جڑا رہا ہوں، اسی لیے یہ فلم میرے لیے بہت خاص ہے۔‘‘

”ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے“ ابھیجیت کا ایک بار پھر شاہ رخ خان پر طنزیہ وار

انہوں نے مزید کہا:’’یہ واقعہ ہمیشہ میرے ذہن میں نقش رہا ہے۔ سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ ہماری تاریخ میں وہ سب کچھ نہیں بتایا جاتا جو حقیقت میں جاننے کی ضرورت ہے۔‘’

اکشے کمار نے فلم کو صرف ایک فلم نہیں بلکہ ایک پیغام قرار دیا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ برطانوی حکومت اور کنگ چارلس یہ فلم دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ، ’’میں کسی کشکول کے ساتھ معافی مانگنے کے لیے نہیں آیا۔ میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ وہ لوگ یہ فلم دیکھیں اور اپنی غلطی کا احساس کریں۔ پھر معافی خود بخود ان کے منہ سے نکلے گی۔‘‘

انہوں نے مزید کہاکہ، ’’میں چاہتا ہوں کہ برطانوی حکومت اور کنگ چارلس یہ فلم دیکھیں اور جانیں کہ اصل میں کیا ہوا تھا۔ باقی سب کچھ خود بخود ہو جائے گا۔‘‘

More

Comments
1000 characters