جب ہم بالی ووڈ کے سنہری دور کا ذکر کرتے ہیں تو سب سے پہلے 40اور 50 کی دہائیاں ذہن میں آتی ہیں۔ یہ وہ زمانہ تھا جب ایک کے بعد ایک شاہکار فلمیں بنیں، اور اس دور نے کئی ایسی اداکاراؤں کو جنم دیا جنہوں نے جلد ہی اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے بل بوتے پر لوگوں کے دلوں پر راج کرنا شروع کر دیا۔

اس تصویر میں آپ جن دو اداکاراؤں کو آپس میں باتیں کرتے اور ہنستے ہوئے دیکھ رہے ہیں وہ اپنے وقت کے اداکاروں سے بہتر تھیں۔ ایک اداکارہ نے اپنی خوبصورتی اور ہنسی کے بل بوتے پر لوگوں پر جادو کیا تو دوسری نے ٹریجڈی کوئین بن کر لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔ اگر آپ اب بھی انہیں پہچاننے سے قاصر ہیں تو ہم آپ کی مدد کریں گے۔

شاہ رخ کے والد نے عامرخان کے پردادا کے خلاف الیکشن لڑا، ماجرا کیا ہے؟

سفید ساڑھی میں ایک دوسرے کے ساتھ ہنستے ہوئے یہ اداکارائیں مینا کماری اور مدھوبالا ہیں۔ مینا کماری نے اپنے دور میں زبردست ہٹ فلمیں دیں۔ مدھوبالا اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ خوبصورتی سے بالی ووڈ پر راج کر رہی تھیں۔ یہ تصویر فلم فیئر میگزین میں شائع ہوئی تھی اور اس تصویر میں دونوں اداکارائیں انتہائی دلکش اور پرکشش لگ رہی ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ مدھوبالا اور مینا کماری نے لگ بھگ ایک ہی وقت میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ شروعات میں دونوں کے درمیان دوستی تھی، لیکن وقت کے ساتھ فلمی دنیا میں مقابلے اور ذاتی معاملات نے اس تعلق کو رقابت میں بدل دیا۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مدھوبالا کمال امروہی کو لے کر کافی سنجیدہ ہو گئی تھیں۔ فلم محل کی شوٹنگ کے دوران کمال امروہی اور مدھوبالا ایک دوسرے کے قریب آگئے جس کے بعد مدھوبالا نے ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔ لیکن کمال امروہی پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کی بیوی کوئی اور نہیں بلکہ مینا کماری تھی۔

مدھوبالا کے رویے نے مینا کماری کو ناگوار گزرا، جس کے بعد دونوں کے درمیان دوریاں بڑھ گئیں اور ایک خاموش رسہ کشی شروع ہو گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں عظیم اداکاراؤں کی زندگیاں بھی کافی ملتی جلتی تھیں۔ دونوں نے فلمی دنیا میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی، دونوں کا فن آج بھی یاد کیا جاتا ہے، اور بدقسمتی سے دونوں ہی کم عمری میں بیماریوں کے باعث اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ اور بالی ووڈ نے مختصر وقت میں دو عظیم ہیروئنز کو کھو دیا۔

ان کے جانے سے بالی ووڈ کو نہ صرف دو باکمال فنکارائیں کھو بیٹھا بلکہ ایک ایسا سنہرا دور بھی پیچھے رہ گیا جس کی چمک آج بھی فلمی تاریخ میں روشن ہے۔

More

Comments
1000 characters