پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی میں دلکش ادائیں ناصرف انکے فینز بلکہ فیشن کے متوالوں کی توجہ بھی بن گئیں۔

ہانیہ عامر کی اداکاری جو انکے کریئر کے ابتدائی دنوں میں کچھ خاص جادو نہ کر سکی تھی آہستہ آہستہ سب کو اپنا دیوانہ بناتی چلی گئی کیونکہ انکی اداکاری میں حقیقت پسندی کا عنصر نمایاں ہوتا چلا گیا۔

اداکارہ کو گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ریلیشنشپ کافی مہنگا پڑا کیونکہ بریک اپ کے بعد ان کی شخصیت اور کردار پر کئی سوال اٹھائے گئے جن کو وہ نطڑ انداز کرتے ہوئے اپنے کام پر توجہ مرکوز کیے بیٹھی رہیں۔

ہانیہ عامر اور یشما گل کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی 552

ہانیہ عامر کے کریئر کو بوسٹ کرنے والا ڈراما ’میرے ہمسفر‘ ثابت ہوا جس میں انکی اداکاری اور لُکس دونوں اتنے پسند کیے گئے کہ وہ عالمی شہرت حاصل کرنے کی منزل کی جانب گامزن ہوگئیں۔2024 میں ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’شرجینا‘ بننا انکو مزید کامیاب اداکارہ بنا گیا اور اب وہ دنیا بھر میں پہچانی جانے لگی ہیں۔

اداکارہ نجی زندگی میں بھی بہت خوش طبع اور شوخ مزاج ہے جسکا عملی نمونہ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطور ویڈیو اور تصاویر پیش کرتی رہتی ہیں۔

کیا سوشل میڈیا ٹرولنگ ہانیہ عامر پر اثرانداز ہوتی ہے

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ انکی حسین تصاویر اور برانڈ شوٹس سے بھی بھرا ہوا ہے جن میں مداح جان چھڑکتے نظر آتے ہیں۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ حسین لہنگا چولی پہنی دلکش ادائیں دیتی نظر آرہی ہیں۔

ہانیہ عامر ان تمام تصاویر میں اپنی کیوٹنس کا بھی بھرپور مظاہرہ کرتی نظر آئیں لیکن جہاں انکی خوبصورتی اور کیوٹنس تعریفیں سمیٹتی دکھیں وہیں انکا لباس بھی توجہ کا مرکز بنا۔

ہانیہ عامر کی کرکٹر صائم ایوب سےملاقات، شائقین کی توجہ کا مرکز

ہانیہ عامر کا پہنا گیا لہنگا چولی بھارتی کلاتھنگ برانڈ ماہیما ماہاجن کا شاہکار ہے جس کا رنگ ’روز‘ جبکہ فیبرک اورگینزا ہے۔ اس حسین لہنگا چولی اور دوپٹے پر فلورل پیٹرن پر دلکش کام بنا ہوا ہے جو اد جوڑے کو سنہرے سمیت دیگر رنگوں کے حسن سے نواز رہا ہے۔

اس آنکھوں کو لبھاتے تھری پیس جوڑے کی قیمت ’ماہیما ماہاجن‘ کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے جو ایک لاکھ پچاس ہزار بھارتی روپے ہے۔اس قیمت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو 4 لاکھ 87 ہزار 482 روپے بنتی ہے جو پاکستان میں ہر کسی کے لیے افورڈیبل نہیں۔

More

Comments
1000 characters