کامیڈی کنگ کپل شرما ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئے ہیں، لیکن اس بار وجہ اُن کی کامیڈی نہیں بلکہ ان کی حیرت انگیز جسمانی تبدیلی ہے۔

بدھ کے روز ممبئی ایئرپورٹ پر نظر آنے والے کپل شرما کو دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے وہ پہلے سے کہیں زیادہ فٹ اور دبلا پتلا نظر آئے۔

سجیلا مگر آرام دہ لباس، براؤن ٹون میں کوآرڈی نیٹڈ جیکٹ اور پینٹ کے ساتھ کپل نے اسٹائلش سن گلاسز پہنے ہوئے تھے۔

سی آئی ڈی کے اے سی پی پردیومن کی جگہ اب کون لے گا؟

ان کے نئے لک اور پتلے چہرے نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی، اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا: ”کپل اب بہت ہوشیار لگ رہے ہیں۔“ دوسرے نے لکھا، ”سب اتنے دبلا کیسے ہو رہے ہیں، ہمیں بھی بتائیں!“ ایک اور نے مذاق کرتے ہوئے کہا، ”کرن جوہر کا راستہ اختیار کیا ہے۔“

سمرتی ایرانی کی ”کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2“ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی، ایکتا کپور کی تصدیق

یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب کپل کے وزن میں نمایاں فرق دیکھا گیا ہو۔ ماضی میں بھی انہوں نے وزن کم کیا تھا لیکن وقت کے ساتھ وہ دوبارہ بڑھ گیا۔

حالیہ مہینوں میں وہ خاصے فٹ نظر آ رہے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنی خوشگوار تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری سے کپل شرما سخت ٹریننگ لے رہے ہیں، روزانہ دو گھنٹے جم میں ورزش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کک باکسنگ کی بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

کامیڈی کے شہنشاہ کپل شرما اب فلمی دنیا میں بھی قدم مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ اپنی پہلی فلم کس کس کو پیار کروں کے سیکوئل میں ایک بار پھر مرکزی کردار نبھانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی یہ تبدیلی شاید اسی نئے پروجیکٹ کی تیاری کا حصہ ہو۔

چاہے وجہ کچھ بھی ہو، مداح کپل کے اس نئے اوتار کو خوب سراہ رہے ہیں اور یہ ماننے پر مجبور ہیں کہ وہ نہ صرف دلوں پر راج کرتے ہیں بلکہ اپنی ظاہری شخصیت سے بھی سب کو حیران کر سکتے ہیں۔

More

Comments are closed on this story.