بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان کی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کراچی میں منعقد ہونے والی ایک ریو پارٹی میں بھرپور طریقے سےرقص کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین چونک گئے اور سوالات اٹھانے لگے کہ آیا یہ واقعی کرینہ ہیں اور وہ کراچی میں موجود تھیں؟

کنگ میں دیپیکا کی جگہ سونم باجوہ نے لے لی

در حقیقت، یہ ویڈیو ایک پاکستانی ڈی جے کے ایونٹ کی ہے، جس میں ’کبھی خوشی کبھی غم‘ فلم کے مشہور ڈائیلاگ ”کون ہے یہ، جس نے دوبارہ مڑ کر مجھے نہیں دیکھا“ کو ریمکس کیا گیا تھا۔

لیکن، اس ویڈیو میں کرینہ کپور بذات خود موجود نہیں تھیں بلکہ ان کا اینیمیٹڈ ورژن پروجیکٹر اسکرین پر میوزک کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ڈی جے نے اس تجربے کے بارے میں اپنے انسٹاگرام پر بتایا کہ ”میں اس ٹریک پر کافی وقت سے کام کر رہا تھا اور آخرکار اسے شو سے پہلے مکمل کیا۔ مجھے پتہ تھا کہ اس ٹریک کو بجانے پر یہ ویژوئل کچھ الگ ہی ہوگا“۔

راجیش کھنہ نے مرنے سے پہلے اپنی وصیت کیوں بدل دی؟ ڈمپل کپاڈیہ کو کیا ملا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ”مجھے ’کبھی خوشی کبھی غم‘ دیکھتے وقت یہ خیال آیا کہ کیوں نہ کرینہ کپور کو ڈانس کرتے ہوئے دکھایا جائے؟ یہ ایک آئیکونک لمحہ بن جائے گا“۔

ڈی جے نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ”کاش یہ ویڈیو کبھی کرن جوہر اور کرینہ کپور کی نظر سے گزرے تاکہ وہ اسے دیکھ کر محسوس کریں کہ یہ کتنا مزاحیہ، غیرمتوقع اور پُرجوش تجربہ تھا“۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس پر مسلسل ردعمل دے رہے ہیں اور اس کے ذریعے بالی ووڈ اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں۔

بہت سے انسٹاگرام صارفین نے اس ویڈیو پر اپنی رائے دیتے ہوئے کرینہ کپور کو ٹیگ کیا اور ان سے اس پر تبصرہ کرنے کی درخواست کی۔

کئی صارفین نے انہیں پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کردیا۔

More

Comments are closed on this story.