سمرتی ایرانی کی ”کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2“ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی، ایکتا کپور کی تصدیق
کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ کسے یاد نہیں وہ شو ہے جس نے ٹی وی دیکھنے والوں کا انداز مکمل طور پر بدل دیا اور ایک انقلاب کی طرح پورے ملک کو اپنے سحرمیں جکڑ لیا۔ یہ شو ایکتا کپور کی ذہنی تخلیق تھا اور اس نے شائقین کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا۔
سمرتی ایرانی نے اس شو میں بطور تلسی ویرانی اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور وہ سب کے درمیان ایک گھریلو نام بن گئیں۔ اس شو میں امر اپادھیائے، آپرا مہتا، رونیٹ رائے اور دیگر اداکار بھی شامل تھے۔
کنگ میں دیپیکا کی جگہ سونم باجوہ نے لے لی
اب حالیہ خبریں یہ ہیں کہ ”کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ واپس آ رہا ہے، اوراس کے ساتھ یہ سوال بھی ابھرا کہ کیا سمرتی ایرانی بھی واپس آئیں گی؟ ایکتا کپور نے حال ہی میں اس کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ایکتا کپور نے حال ہی میں ایک ایونٹ میں اس شو کی واپسی کے بارے میں بات کی۔
انہوں نے کہا کہ اس شو کی اگلی قسط میں تقریباً 150 ایپیسوڈز ہوں گے اور اس کے پیچھے ایک خاص کہانی بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا، ”جو محبت ہم اس پروگرام کے لیے رکھتے ہیں، اسی کی وجہ سے تمام لوگ اس میں واپس آ رہے ہیں تاکہ ان 150 ایپیسوڈز کو مکمل کریں اور 2000 ایپیسوڈز تک پہنچا سکیں۔ یہ شو اس کا حق دار ہے۔“
سمرتی ایرانی کی واپسی کے بارے میں ایکتا کپور نے کہا، ”ہم سیاست کو تفریح میں شامل کر رہے ہیں، یا بہتر یہ کہ ہم ایک سیاستدان کو تفریح میں شامل کر رہے ہیں۔“
واضح رہے کہ سمرتی ایرانی اب مکمل طور پر سیاست میں ملوث ہیں اور 2012 کے بعد سے اداکاری سے دور ہیں۔ ”کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ میں تلسی ویرانی کا کردار ادا کرنے کے بعد سمرتی ایرانی نے مہاکاوی ڈرامہ ”رامائن“ میں سیتا کا کردار ادا کیا تھا۔
بعد میں وہ ”تھوڑی سی زمین تھوڑا سا آسمان“ اور ”مانیبین ڈاٹ کام“ جیسے دیگر شوز میں بھی نظر آئیں۔ ان کا آخری اداکاری کا تجربہ 2012 میں بنگالی فلم ”امرتا“ میں تھا۔
اس دوران، سمرتی ایرانی نے اپنی سیاست کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا، ”جب میں سیاست میں آئی اور ایم پی بنی، تو میں نے اداکاری چھوڑ دی۔ اگر آپ اپنے سیاسی کاموں کو سنجیدگی سے کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اس کے لیے پوراوقت دینا ضروری ہے۔“
اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا سمرتی ایرانی ”کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ کے نئے سیزن میں واپس آئیں گی یا نہیں، تاہم ایکتا کپور کی تصدیق کے بعد مداحوں کی امیدیں اور زیادہ بڑھ چکی ہیں۔
Comments are closed on this story.