گزشتہ تین دنوں سے بالی وڈ میں شاہ رخ خان کی اگلی فلم ”کنگ“ کے کافی چر چے ہورہے ہیں، جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں۔ جس میں ایک طرف دیپیکا پڈوکون کے کیمیو کردار کے بارے میں خبریں گردش کر رہی تھیں، وہیں سدھارتھ آنند نے اس افواہ کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا۔

ایک وائرل رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا پڈوکون ”کنگ“ میں ایک اہم کردار ادا کریں گی، لیکن سدھارتھ آنند نے اس کی تردید کر دی ہے اور واضح کیا کہ دیپیکا اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گی۔

اطلاعات کے مطابق، یہ فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے کہ آدتیہ چوپڑا ”پٹھان 2“ کو ترجیح دیتے ہیں، جو دیپیکا پڈوکون کی فلم ہے۔

کیا کاجول کی بیٹی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہے ؟اداکارہ نے بتادیا

اب ”کنگ“ کی ایک نئی اور دلچسپ اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔ فلم کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند نے سونم باجوہ کو اس فلم میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا ہے اور اداکارہ نے اپنی بے پناہ مصروفیات کے باوجود اس آفر کو قبول کر لیا ہے۔

سونم باجوہ، جو کہ پنجاب کی سپر اسٹار ہیں، شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سونم کی موجودہ فلموں میں ”ہاؤس فل 5“، ”باغی 4“ شامل ہیں، لیکن ”کنگ“ ان کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ہو گی۔ سونم کا کردار

ذرائع کے مطابق، سونم باجوہ کا کردار ”کنگ“ میں ایک توسیعی کیمیو ہوگا، تاہم اس کردار کی تفصیلات ابھی تک پوشیدہ رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، فلم کی کہانی اور کاسٹ کے حوالے سے مزید معلومات سامنے آنا ابھی باقی ہیں۔

”کنگ“ ایک ایکشن تھرلر فلم ہو گی، جس کا موازنہ 2000 کی فلم ”بچھو“ سے کیا جا رہا ہے۔

شاہ رخ خان اس میں ایک قاتل کا کردار ادا کریں گے جو ایک المناک واقعے کے بعد سہانا خان کے کردار کے ساتھ انتقامی سفر پر نکلتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ سمجھا جا رہا تھا کہ فلم میں شاہ رخ خان کا کیمیو ہوگا، مگر اب اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ”کنگ“ شاہ رخ خان کی سب سے بڑی فلم بن سکتی ہے، جس میں ہائی اوکٹین ایکشن اور رومانس شامل ہوں گے۔

فلم کی عکس بندی بھارت اور یورپ دونوں میں ہونے کی توقع ہے، اور اس میں ابھیشیک بچن ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جنہوں نے اس سے پہلے ”پٹھان“ میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کو ڈائریکٹ کیا تھا۔ ان کے ساتھ ”فائٹر“ اور ”بچنا اے حسینو“ جیسی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

”کنگ“ ایک بہت بڑی فلم بننے والی ہے، اور شائقین اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہ فلم خاص طور پر اس وجہ سے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ اس میں شاہ رخ خان اور ان کی بیٹی سہانا خان پہلی بار ایک ساتھ بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے۔

More

Comments are closed on this story.