ایک امریکی خاتون نے اپنے انسٹاگرام دوست سے شادی کرنے کے لیے ہندوستان کے ایک دور دراز گاؤں کا سفر کیا، ان کی محبت کی کہانی انسٹاگرام پر شروع ہوئی، جہاں ایک سادہ ’ہیلو‘ کی بات دل سے دل کی باتوں میں بدل گئی۔

ایک امریکی خاتون، جیکلین فوررو، جو کہ ایک فوٹوگرافر ہیں، نے بھارتی شخص چندن سے محبت کی جب وہ اس کے انسٹاگرام پروفائل پر آئیں اور اس کی سادگی اور محبت بھری شخصیت کو محسوس کیا۔

ان کی محبت کی کہانی ایک سادہ ’ہیلو‘ سے شروع ہوئی۔ پھر یہ دل سے دل کی باتوں میں بدل گئی۔ اگلے 14 ماہ کے دوران، دونوں نے ایک دوسرے سے بات چیت کی اورایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو گئے۔ اب یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے کی تیاری کر رہا ہے۔

شادی کا حصہ بننا ہے تو بھاری رقم ادا کرو، دُلہن نے سہیلی سے مطالبہ کردیا

جیکلین فوررو نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ’14 مہینوں کا سفر اور ایک نیا بڑا باب شروع کرنے کے لیے تیار ہیں ہم۔‘ انہوں نے ایک 45 سیکنڈ کا ویڈیو شیئر کیا جس میں ان کے ساتھ گزارے گئے کچھ لمحات دکھائے اور بتایا کہ کس طرح ایک سادہ پیغام نے ایک اٹوٹ رشتہ بنا لیا۔ انہوں نے لکھا، ’میں نے سب سے پہلے چندن کو میسج کیا تھا۔ اس کے پروفائل سے میں نے دیکھا کہ وہ ایک پرجوش مسیحی آدمی ہے جسے تھیالوجی کا علم ہے۔‘

وہ اس کی دلچسپیوں سے متاثر ہوئیں جو موسیقی، آرٹ اور فوٹوگرافی سے جڑی ہوئی تھیں۔ جیکلین فوررو نے مزید کہا، ’آٹھ مہینے کی آن لائن ملاقات اور میری ماں کی بھرپور حمایت کے بعد، وہ اور میں ہندوستان کے اس سفر پر نکل پڑے جو زندگی کا ایک منفرد تجربہ تھا۔‘

اپنے رشتے اور شادی کے بندھن کے بارے میں لوگوں کے ردعمل کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’لوگ ہماری دوستی اور شادی کے بارے میں مختلف ردعمل ظاہر کرتے ہیں، کچھ ہمیں جج کرتے ہیں، کچھ حمایت کرتے ہیں، کچھ بدتمیز ہوتے ہیں، کچھ خاموش رہتے ہیں اور کچھ بہت مثبت ہوتے ہیں، اور عمر کا فرق بھی ایک موضوع بن چکا ہے۔ میں اس سے نو سال بڑی ہوں۔‘

پاکستان کی بہو بننے والے امریکی صحافی شادی کے بعد خوش، پُرسکون محسوس کرتی ہوں، کلیئر اسٹیفن

ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے کہا، ’ہماری کہانی کے سامنے کئی مشکلات تھیں، لیکن خدا نے ہمارے راستے میں دروازے کھولے اور ہر قدم پر ہمارے لیے انتظامات کیے ہیں۔ کیونکہ وہی خداوند ہمیں ملا اور وہ ہمیں اس رشتہ کو کامیاب بنانے میں مدد دے گا۔‘

ان کی محبت کی کہانی کو آن لائن بہت زیادہ حمایت ملی۔

ایک خاتون نے تبصرہ کیا، ’نو سال کا فرق کوئی بات نہیں۔ میرے شوہر اور میں بھی دس سال کے فرق کے ساتھ ہیں۔ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نکتہ چینی کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ اگر آپ دونوں کو خدا سے رہنمائی مل رہی ہے تو یہ قدم اٹھائیں۔‘

ایک اور نے لکھا، ’آپ دونوں ایک ساتھ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔‘

ایک اور صارف نے اپنی کہانی شیئر کی، ’سات مہینے بعد، میں ہندوستان جا کر اس سے شادی کر رہی تھی، یہ 3 سال پہلے کی بات ہے اور وہ اپریل میں امریکہ آیا تھا، یہ ایک دیوانگی کا سفر تھا لیکن بہت قیمتی تھا۔‘

ایک اور نے لکھا، ’میں اور میرا شوہر بھی ایک بین الاقوامی جوڑا ہیں۔ ہم نے آن لائن ملاقات کی تھی، پہلی بار پیرس میں ملے، اور ایک سال بعد شادی کرلی تاکہ ہم ساتھ رہ سکیں۔ اب نو سال ہو گئے ہیں۔ میں آپ دونوں کی خوشی کے لئے دعا گو ہوں۔‘

امریکا سے بے وفا عاشق کی تلاش میں آنے والی خاتون کراچی پولیس کیلئے دردِ سر بن گئی

جیکلین فوررو اور چندن کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے اور ان کی بایو میں لکھا ہے، ’ایک طلاق یافتہ مسیحی ماں جو محبت کو ایمان کے ساتھ تلاش کر رہی تھی، انسٹاگرام پر ایک کم عمر آدمی سے ملی جو ہندوستان کے ایک دور دراز گاؤں میں رہتا ہے۔‘

یہ جوڑا اب چندن کے ویزے کے لیے درخواست دے رہا ہے تاکہ وہ دونوں امریکہ میں اپنی نئی زندگی کا آغاز کر سکیں۔ جیکلین نے کہا کہ وہ ایک نئے باب کے لیے پرجوش ہیں اور ان کے سامنے بڑے ایڈونچر ہیں۔

More

Comments are closed on this story.