کاجول نے اپنی بیٹی نیسا کی بالی ووڈ میں ممکنہ انٹری پر کھل کر بات کی، نوجوانوں کو سماجی دباؤ سے بچنے کا مشورہ دیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے اپنی بیٹی نیسا دیوگن کی فلم انڈسٹری میں ممکنہ انٹری کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے، اور ساتھ ہی نوجوانوں کو سماجی دباؤ کے سامنے جھکنے سے بچنے کا مشورہ بھی دیا۔ نیسا دیوگن، جو کہ اجے دیوگن اور کاجول کی بیٹی ہیں، فلم انڈسٹری سے وہ اکثرخبروں میں رہتی ہیں۔ تاہم، فلموں میں ان کی انٹری کے بارے میں سوالات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

کاجول نے حالیہ ایک ایونٹ میں اس بات کو واضح کیا کہ نیسا ابھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بارے میں نہیں سوچ رہی۔

انہوں نے کہا، ”نیسا ابھی 22 سال کی ہو چکی ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اس نے اپنے ذہن میں یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اس وقت بالی ووڈ میں دلچسپی نہیں رکھتی۔“

کاجول کا کہنا تھا کہ نیسا اپنے والدین کے نقش قدم پر چلنا نہیں چاہتی اور اس کا رحجان مستقبل میں اب تک مختلف راستوں کی طرف مائل نظر آ رہا ہے۔

کاجول نے نئے آنے والے ٹیلنٹ کے لیے بھی اہم مشورے دیے۔ انہوں نے کہا، “ براہ کرم ہر کسی سے مشورہ نہ لیں۔ اگر آپ ہر کسی سے پوچھیں گے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے، تو سو لوگ آپ کو اپنی شکل و صورت، ناک، ہاتھ، بالوں کا رنگ بدلنے کی تجاویز دیں گے۔“

کاجول نے مزید کہا کہ کسی بھی نوجوان اداکار کو اپنے جسمانی خدوخال سے پریشان نہیں ہونا چاہیے، بلکہ اپنی شخصیت اور قدرتی انداز پر توجہ دینی چاہیے۔

کاجول کے کیریئر کا نیا منصوبہ ”ماں“ ہے، جو ایک افسانوی ہارر فلم ہے جس میں وہ ایک سخت ماں کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں وہ اپنی بیٹی کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جانے کی کوشش کرتی ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری وشال فوریا کریں گے، اور اس میں کھرین شرما، رونیت رائے اور اندرانیل سینگپتا بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم ”ماں“ 27 جون کو ریلیز ہونے والی ہے اور اس کا پہلی جھلک مارچ میں جاری کی گئی تھی۔

کاجول کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں اپنے کردار کے ذریعے ناظرین انہیں ایک مختلف انداز میں دیکھنے کی توقع رکھتی ہیں۔

More

Comments are closed on this story.