بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر کنگ خان، شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔
دیپیکا اور شاہ رخ خان کی جوڑی ہمیشہ مداحوں کی پسندیدہ رہی ہے اور دونوں کے کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد، اب وہ سدھارتھ آنند کی ایکشن انٹرٹینر فلم ’کنگ‘ میں دوبارہ اکٹھے ہوں گے۔
برسوں کی محبت کے بریک اپ کے بعد کرینہ کپور نے شاہد کپور کے لیے کیا کہہ ڈالا
کنگ خان اور سہانا خان کی پہلی مشترکہ فلم ’کنگ‘ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ اس فلم کی بڑی خبر یہ ہے کہ دیپیکا پڈوکون اس فلم میں ایک کیمیو کردار میں نظر آئیں گی۔ ان کا کردار شاہ رخ خان کی سابقہ معشوقہ اور سہانا خان کی ماں کا ہوگا، جو فلم کی کہانی میں اہمیت رکھتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، دیپیکا کا کردار ایک ریونج ایکشن تھرلرمیں اہم تنازعہ پیدا کرے گا۔ یہ کردارکہانی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
شاہ رخ خان اور سدھارتھ آنند دونوں نے اس خصوصی کردار کے لیے دیپیکا کو کاسٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی اور دیپیکا نے اس پیشکش کو خوشی سے قبول کیا۔
شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی جوڑی ہمیشہ ہی سنیما کے مداحوں میں مقبول رہی ہے۔ دونوں نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے اپنی کرنٹ اسکرین کیمسٹری کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد ’چنئی ایکسپریس‘، ’ہیپی نیو ایئر‘، اور ’پٹھان‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا۔ ’کنگ‘ میں ان کی تیسری بار ملاقات، ان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔
فلم ’کنگ‘ میں شاہ رخ خان کا کردار ایک قاتل کا ہوگا جو سہانا خان کے کردار کے ساتھ انتقامی سفر پر نکلتا ہے۔ فلم کی کہانی ایک المناک واقعے کے بعد دونوں کے درمیان کیمسٹری پر مبنی ہوگی۔ فلم کے ایکشن سیکوینس اور رومانس کو دیکھنے کے لیے شائقین بےتاب ہیں۔
اس فلم کی شوٹنگ بھارت اور یورپ دونوں میں متوقع ہے، اور یہ 2026 کے آخر تک ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ، ابھیشیک بچن اس فلم میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے، جب کہ ابھے ورما بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔