کنول آفتاب، جو کہ ایک مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ہیں، نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک اہم پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی زندگی اور شادی کے بارے میں عوامی خیالات کو چیلنج کیا ہے۔
کنول آفتاب نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں لالچی اور اپنے شوہر ذوالقرنین سکندر سے خوش نہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں اور یہ کہ وہ صرف پیسہ کمانے کی فکر میں رہتی ہیں۔
شاہزمان خان کا نصرت فتح علی خان سے موازنہ: راحت فتح علی خان کیا کہتے ہیں؟
کنول نے اپنی وضاحت میں کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اپنے شوہر سے خوش ہیں یا نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خود پیسہ کماتی ہیں اور ان کے شوہر بھی اپنے کام سے پیسہ کماتے ہیں۔ دونوں کی برابرکی کمائی ہے اور وہ اپنی زندگی سے خوش ہیں۔
کنول نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو ان کی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں اور یہ ان کی مرضی ہے کہ وہ اپنے شوہر کی کوششوں سے کتنی مطمئن ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، کنول نے اپنی زبان اور رویے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے شوہر کا احترام کرتی ہیں جو ہمیشہ ان کا خیال رکھتا ہے۔