لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران ڈپٹی پراسیکیورٹر عبدالجبار ڈوگر نے کیس پر حتمی دلائل دیے اور ملزمان آمنہ عروج سمیت دیگر ملزمان کو سزا دینے کی استدعا کی۔

ذرائع کے مطابق عدالت میں فریقین کے وکلا مقدمہ پر حتمی بحث کے لیے پیش ہوئے، جبکہ ملزمان آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

برضمانت ملزم یاسر علی بھی خود حاضری کے لیے عدالت میں موجود تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے وکلا کو حتمی دلائل دینے کی اجازت دی۔

نادیہ افگن کی خلیل الرحمان قمر پر سخت جملے بازی

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کی زیر صدارت ہوئی، اور عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے حتمی بحث تک مقدمے کی سماعت ملتوی کردی۔

خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے، اور عدالت حتمی دلائل کے بعد کیس کا فیصلہ سنائے گی۔

More

Comments
1000 characters