بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار شاہد کپور کی کہانی ایک وقت میں بالی ووڈ کی سب سے زیادہ مشہورہونے والے رومانوی تعلقات میں سے ایک تھی۔ تاہم، 2007 میں ان دونوں کا رشتہ اختتام پذیر ہوا اور دونوں نے الگ راستے اختیار کیے۔
حال ہی میں 2025 کے آئیفا ایوارڈز کی پریس کانفرنس میں کرینہ اور شاہد کو ایک دوسرے سے اچھے تعلقات اور خوشگوار اندازمیں بات کرتے دیکھ کر مداح خوش ہوئے۔
رشمیکا مندانا نے اپنی سالگرہ کس اداکارکے ساتھ منائی؟
لیکن کرینہ کپور کا شاہد کپور سے بریک اپ کے بعد ان کے بارے میں کیا خیال تھا؟ ایک بھارتی میڈیا چینل نے کرینہ کا ماضی میں دیا گیا انٹرویو شیئر کیا ہے، جس میں کرینہ نے شاہد سے بریک اپ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔
2007 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا تھا کہ، ”میرے خیال میں شاہد کے لیے اس وقت اپنا کیرئیر بنانا سب سے زیادہ اہم ہے انہیں فی الحال اپنے کیرئیر پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وہ اپنے کام سے بہت محبت کرتا ہے۔ بعض اوقات، سب چیزیں ایک ساتھ نہیں ہو سکتی۔“
دوران انٹرویو میزبان نے کرینہ سے سوال کیا کہ بریک اپ کے بعد شاہد اداس اور تنہا دکھائی دے رہے تھے، جس پر کرینہ نے چونک کرکہا، ”وہ ایسا نہیں لگتا، کیونکہ خواتین اسٹارز ہمیشہ اس کے ارد گرد ہوتی ہیں اور وہ ایک ’لیڈیز مین‘ کی طرح لگتا ہے۔ اس لیے میں اس کے افسردہ اور تنہا ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔“
کرینہ کپور نے اس وقت کی قیاس آرائیوں کا بھی جواب دیا، جن میں کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے شاہد کو اس لیے چھوڑا کیونکہ وہ اپنے کیرئیر میں اتنی کامیابی حاصل نہیں کر پائے تھے۔
کرینہ نے اس پر کہا، “ایسا بالکل نہیں ہے۔ میں خود ایک کامیاب عورت ہوں اور مجھے کسی کامیاب مرد کی ضرورت نہیں۔ میں ایسا شخص چاہتی ہوں جو مجھ سے محبت کرے اور مجھے سمجھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ، جہاں تک شاہد کی بات ہے، شاہد ایک باصلاحیت اداکار ہے ان میں کامیاب ہونے کی پوری صلاحیت ہے۔ میں نے ساڑھے 4 سال تک شاہد سے محبت کی، اور اب بھی اس کے لیے دعاگو ہوں۔“