اتوار کے روز ممبئی میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے لیجنڈ اداکار منوج کمار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ تاہم، اس تقریب کے دوران سینئر اداکارہ جیا بچن کی ایک حرکت نے غیر متوقع طور پر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

یہ دعائیہ ملاقات جمعہ کووفات پانے والے 87 سالہ لیجنڈری اداکار کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے ہوئی تھی۔ جس کے دوران جیا بچن کی ایک بزرگ خاتون سے غصے سے پیش آنے کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارتی کامیڈین کا لیجنڈری پاکستانی فنکار امان اللہ سے مواد چرانے کا اعتراف

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیا بچن خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کر رہی تھیں، کہ اچانک ایک بزرگ خاتون ان کے کندھے کو پیچھے سے تھپتھپاتی ہیں۔ جیا بچن چونک کر پیچھے مڑتی ہیں اور دیکھتی ہیں کہ ایک مرد موبائل فون سے تصویر لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

جب بزرگ خاتون ان سے مصافحہ کرنے کے لیے ہاتھ بڑھاتی ہیں، تو جیا بچن فوراً ان کا ہاتھ پکڑ کر جھٹک دیتی ہیں اور مرد کو اس موقع پر تصویر لینے پرسخت غصے سے ڈانٹ دیتی ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں مداحوں کی جانب سےمختلف ردعمل اور تبصرے سامنےآنا شروع ہوگئے۔

کچھ افراد نے جیا بچن کو بد مزاج ٹہراتے ہوئے ان کے اس رویے کو غیر مہذب اور بدتمیز قرار دیا، جبکہ دوسروں نے کہا کہ سنجیدہ دعائیہ تقریبات میں تصاویر لینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

یہ واقعہ منوج کمار کی دعائیہ تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات موجود تھیں۔ جس میں عامر خان، آشا پاریکھ، رمیش سپی، راکیش روشن، جونی لیور، جاوید جعفری، سُبھاش گھئی، ایشا دیول، زید خان، سونو نگم، اُدت نارائن، انو ملک اور دیگر شامل تھے۔

جیا بچن اس تقریب میں اپنے شوہر امیتابھ بچن کے بغیر پہنچی تھیں، اور انہوں نے سادہ سفید چوڑی دارلباس پہنا ہوا تھا۔

More

Comments
1000 characters