برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم نے گاجر سے بنی بانسری پر مشہور نظم ”ٹوئنکل ٹوئنکل لٹل اسٹار“ بجا کر سب کو حیران کردیا۔ بادشاہ کے بانسری بجانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کنگ چارلس سوم نے ونڈسرمحل میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا مقصد مقامی موسیقی اور موسیقاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

تقریب میں مختلف مقامی میوزیکل بینڈز اور آرکیسٹرا نے شرکت کی جن میں لندن ویجیٹیبل آرکیسٹرا خاص مرکزِ نگاہ رہا۔ یہ منفرد آرکیسٹرا سبزیوں کو موسیقی کے آلات کے طور پر استعمال کرنے کے لیے مشہور ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس نے خود بھی اس دلچسپ تجربے میں حصہ لیا اور گاجر سے بنی بانسری بجا کر تقریب کو چار چاند لگادیے۔ سوشل میڈیا پر اس موقع کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں بادشاہ کو پرمسرت انداز میں بانسری بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

برطانوی عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے بادشاہ کے اس انداز کو سراہا ہے اور اسے شاہی شخصیت کی سادگی اور فن سے محبت کا خوبصورت اظہار قرار دیا ہے۔

More

Comments
1000 characters