فلش ٹینک پر دو بٹن آپ روزانہ ہی دیکھتے ہوں گے لیکن کبھی یہ نہیں سوچتے کہ ایسا کیوں ہے۔

زیادہ تر گھروں اور دفاتر میں ویسٹرن ٹوائلٹ کا رجحان بڑھ گیا ہے، ویسٹرن ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد کموڈ کو صاف کرنے کے لیے صرف فلش ٹینک کا بٹن دبانا پڑتا ہے۔

آپ نے اگر غور کیا ہو تو فلش ٹینک پر ایک بڑا اور ایک چھوٹا بٹن ہوتا ہے، بہت سے لوگوں کو ان بٹنوں کے استعمال کی وجہ معلوم ہوگی مگر کئی گھریلو صارفین ان کے استعمال اور مقصد نہیں جانتے۔

آپ کے ذہن میں یی سوال آتا ہوگا جب آپ پہلا بٹن دباتے ہیں تو کیا ہوتا ہے اور جب دوسرا بٹن دباتے ہیں تو کیا ہوتا ہے اور اگر کوئی دونوں بٹن ایک ساتھ دباتا ہے تو کیا ہوگا؟ اگر آپ یہ نہیں جانتے تو کوئی حرج نہیں، آج ہم آپ کو ان سوالات کے جوابات دیں گے۔

فلش ٹینک میں دو بٹن کیوں ہیں؟

ایسے میں بہت سے لوگ ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد دونوں بٹن دباتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم نہیں ہوتا۔ لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں بٹنوں کے مختلف کام ہیں۔ یہ پانی کے ضیاع سے بچنے کے لیے لگائے گئے ہیں۔ دراصل، جب آپ بڑا فلش بٹن دباتے ہیں، تو اس میں فی فلش 6سے7 لیٹر پانی کا استعمال ہوتا ہے۔ چھوٹا بٹن دبانے سے کم پانی نکلتا ہے۔ ایک چھوٹا بٹن دبانے سے تین سے چار لیٹر پانی کا اخراج ہوتا ہے۔

دونوں بٹن کے مختلف کام

فلش ٹینک میں نصب چھوٹے بٹن کا کام پانی بچانا ہے۔ پیشاب کے استعمال کے بعد چھوٹا بٹن دبانا چاہیے۔ اس کے علاوہ، آپ کو مائع فضلہ فلش کرنے کے لیے ایک چھوٹا سا بٹن بھی دبانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی کموڈ سے پاخانہ یا ٹھوس فضلہ نکالنے کے لیے بڑا بٹن دبانا چاہیے۔ کیونکہ اس میں آپ کو زیادہ پانی کی ضرورت درکار ہوتی ہے۔

ایک ساتھ دونوں بٹن دبانے سے کیا ہوتا ہے؟

اکثر گھریلو صارفین بغیر جانے فلش ٹینک کے دونوں بٹن دباتے دیتے ہوں گے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اگر وہ دونوں بٹن دبائیں گے تو دو فلش سے زیادہ پانی نکلے گا اور ڈبلیو سی یا کموڈ ایک ہی بار میں صاف ہو جائے گا، تاہم ایسا نہیں ہے۔ اگر آپ فلش ٹینک کے دونوں بٹن دبائیں گے تو پورا ٹینک خالی ہو جائے گا اور اس سے بٹن کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

More

Comments
1000 characters