انیس سو اناسی میں گورنمنٹ ہائی اسکول لنڈی کوتل میں ایک ساتھ پڑھنے والے طلباء 46 سال بعد اسکول میں اکٹھے ہوگئے۔
بچپن کے یادگار لمحات کا تذکرہ چھڑا، تو ماضی کی یادوں میں ایسے مگن ہوئے جیسے کل ہی کی بات ہو۔
وقت، جیسے پر لگا کر اُڑ گیا۔ چہروں پر جھریاں، بالوں میں چاندی، لیکن دل وہی بچپن والے۔ یہ کہانی ہے اُن دوستوں کی، جو 46 سال بعد ایک بار پھر اسکول کی چھت تلے جمع ہوئے۔
بچپن کے ساتھی، جنہیں زندگی کے سفر نے الگ کر دیا، آج ایک جذباتی لمحے میں دوبارہ جُڑ گئے۔
یہ صرف ملاقات نہیں تھی، ایک یاد کی تجدید تھی، ایک رشتہ جو وقت کی گرد میں چھپ گیا تھا۔
گورنمنٹ ہائی اسکول کے طلباء کی یہ ملاقات اس بات پر پورا اترتی ہے کہ ،وقت گزر جاتا ہے، مگر یادیں، دوستی اور بچپن کے وہ لمحے… ہمیشہ دل میں زندہ رہتے ہیں۔
More
Comments