بنگلورو سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے تقریباً تین سال تک بے روزگار رہنے کے بعد لنکڈ اِن پر اپنی جنازے سے متعلق پوسٹ کر کے انٹرنیٹ پر ہنگامہ کھڑا کر دیا جس کے بعد بہت سے صارفین ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوکری تلاش کے پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں پرشانت ہری داس نامی نوجوان جو خاموشی سے تنہائی اور بے روزگاری سے سے لڑ رہا تھا، نے اپنے درد کا ان الفاظ میں اظہار کیا جس نے آخر کار سوشل میڈیا صارفین کو ان کی آزمائش پر توجہ دلا دی۔
رپورٹ کے مطابق پرشانت نے ایک حیرت انگیز تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے نوکری نہ ملنے اورخاموشی کے بارے میں بتایا۔
بیروزگار بھارتی نوجوان نے غمزدہ الفاظ میں لکھا کہ “آپ کا شکریہ، لنکڈ اِن، ہر چیز کے لیے۔ شکریہ، صنعت کے رہنماؤں، مجھے نظر انداز کرنے کے لیے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کا شکریہ کہ آپ نے مجھے سیلف گرومنگ پر پیسہ خرچ کرنے پر مجبور کیا تاکہ آپ مجھے بھوت بنا سکیں۔
بھارتی نوجوان ہری داس نے پوسٹ میں مزید کہا کہ میری پوسٹس کے لیے معذرت خواہ ہوں میں جانتا ہوں کہ اس پوسٹ کے ساتھ کوئی بھی مجھے ملازمت نہیں دے گا، چاہے میرے پاس کوئی بہت بڑی سفارش ہی کیوں نہ ہو۔
اے آئی نے من مانی شروع کردی، صارف کو طعنے دینے لگا
نوجوان کا کہنا تھا کہ میں خودکشی نہیں کروں گا۔ میرے پاس کرنے کے لیے بہت سی چیزیں موجود ہیں، کھانا کھانے اور گھومنے بھی جا سکتا ہوں۔ لیکن بس مر گیا، کیونکہ نوکری سے چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔ مگر تقریباً 3 سال سے بے روزگار رہنا اور الگ تھلگ رہنا بہت مشکل کام ہے۔
پرشانت ہری داس کی لنکڈ ان پوسٹ وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ہمت نہ ہارنے اور ان کا حوصلہ افزائی کیلیے مختلف تبصرے کیے۔