طوطے تو باتیں کرنے کے لیے عام سمجھیں جاتے ہیں مگر کوے کا باتیں کرنا ایک غیر معمولی بات ہے۔
بھارت میں انسانوں کی طرح بات کرتے کوے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے پالگھر کے گاؤں میں ایسا کوا دیکھا گیا جس نے انٹرنیٹ صارفین کو دنگ کر دیا ہے، لیکن اڑنے یا چالاکی دکھا کر نہیں بلکہ اپنے الفاظ سے۔
رپورٹ کے مطابق منگلیا منکے نامی ایک شہری کو ایک درخت کے نیچے 15 دن کا زخمی کوا ملا جس وہ گھر لے آیا۔ چند دن بعد وہ کوا منکے خاندان کا ایک پیارا رکن بن گیا، جس کی دیکھ بھال ایک چھوٹے بچے کی طرح کی جانے لگی جس کے ساتھ وہ لوگ کھیلتے اور مستی کرتے۔
’ کنگ کوبرا ’ نہ ہی ’ بلیک مامبا ’ ! دنیا کا سب سے زہریلا جانور کونسا؟
وقت گزرنے کے ساتھ، کوا ان میں گھل مل گیا اور خاندان کے ساتھ بات چیت بھی کرنے لگا، یہاں تک کہ کندھوں پر بیٹھ کر بات کرنا سیکھنے لگا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیڑھ سالہ کوا حیرت انگیز طور پر صرف پرندوں کی طرح ہی نہیں بلکہ چند جملے بھی بولنا سیکھ گیا۔ کوا روانی سے ”ماں“ اور ”پاپا“ جیسے الفاظ بھی بولنے لگا اور یہاں تک کہ ”تم کیا کر رہے ہو؟“ جیسے سوالات بھی پوچھتا ہے۔ اور ”تم گھر کیوں آئے ہو؟“ جیسے جملے بول کر کوے نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
برطانیہ پر بلّی سے بھی بڑے چوہوں کا حملہ
بات کرنے والے کوے کی ویڈیوز بہت سوشل میڈیا پر مقبول ہوئیں، اور آس پاس کے دیہاتوں کے لوگ اسے دیکھنے کے لیے آنے لگے۔ یہاں تک کہ کچھ نے پرندے سے بات کرنے کی کوشش بھی کی۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ کوا دوسرے کووں کے ساتھ دن کے وقت پرواز کرنے کے بعد یہ غروب آفتاب تک گھر لوٹ جاتا ہے۔ منکے خاندان نے نے بتایا کہ یہ کوا کہیں دور نہیں جاتا اور نہ ہی جنگل کا رخ کرتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ پرندہ جانتا ہے کہ اس کا تعلق کہاں سے ہے۔