نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز اسکوئڈ گیم میں ”او ایل نم“ پلیئر 001 کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے جنوبی کوریائی اداکار او یونگ سو کو جنسی زیادتی کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

80 سالہ اداکار پر 2017 میں ایک خاتون کو زبردستی گلے لگانے اور بوسہ دینے کا الزام تھا، جس کی انہوں نے تردید کی ہے۔

ابتدائی طور پر او یونگ سو کو دو سال کی پروبیشن مدت کے ساتھ آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی، لیکن تازہ ترین فیصلے میں ان کی سزا کو بڑھا کر ایک سال قید کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد، او یونگ سو نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ برقرار رکھا ہے اور انہوں نے عدالت میں کہا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ ان کی حرکت کو حملہ سمجھا جا سکتا ہے۔

شیواجی ستم کا ”سی آئی ڈی“ میں بطور اے سی پی پردیومن سفر ختم

استغاثہ نے 3 اپریل کو اپنے حتمی دلائل پیش کیے، جس میں او یونگ سو کو ایک تجربہ کار اداکار کے طور پر پیش کیا گیا جو تھیٹر میں تقریباً پانچ دہائیوں سے کام کر رہے تھے۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ او یونگ سو نے ایک جونیئر تھیٹر ممبر کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور اس کے بعد متاثرہ شخص ”کام اور روزمرہ کی زندگی میں خوف میں مبتلا“ ہو گیا۔

عالمی شہرت یافتہ مصر کی ’معمر طالبہ‘ 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

استغاثہ نے یہ بھی بتایا کہ او یونگ سو نے متاثرہ سے معافی مانگنے کے بجائے یہ کہا کہ ”میں نے یہ سب ایک باپ کے طور پر کیا۔“

او یونگ سو کی دفاعی ٹیم نے تمام الزامات کو مسترد کیا اور کہا کہ متاثرہ کا بیان ان کے خلاف واحد ثبوت تھا، جس میں مستقل مزاجی اور کی کمی تھی۔ وکلاء نے مزید کہا کہ او یونگ سو نے سکویڈ گیم کی کامیابی کے بعد عالمی سطح پر توجہ حاصل کی تھی، اور یہ الزامات صرف اس لیے سامنے آئے تاکہ شو پر کسی تنازعہ کا اثر نہ پڑے۔

عدالت میں بات کرتے ہوئے او یونگ سو نے اپنی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا، ”مجھے اس عمر میں عدالت میں کھڑے ہونے پر شرم آتی ہے۔ اگر میرے الفاظ یا عمل غلط تھے تو میں اس کے نتائج کو قبول کروں گا۔ تاہم، مجھے یقین نہیں آتا کہ میں نے کوئی ایسا فعل کیا ہے جسے حملہ سمجھا جا سکتا ہے۔“

اداکار نے مزید کہا، ”اگر میرے الفاظ اور اعمال سے ہماری مختصر واقفیت میں کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو مجھے اس کا افسوس ہے۔ میری زندگی کے 80 سال ایک لمحے میں ختم ہو گئے ہیں، اور میں خود کو خالی محسوس کر رہا ہوں۔ میں صرف اپنی جگہ پر واپس آنا چاہتا ہوں۔“

او یونگ سو پر الزام ہے کہ 2017 میں اس نے متاثرہ خاتون کو اپنی رہائش گاہ کے قریب زبردستی گلے لگایا اور بوسہ دیا۔ ان الزامات کی تردید کرنے والے اداکار نے عدالت میں اپنی بے گناہی کا دفاع کیا، لیکن عدالت نے تازہ ترین فیصلہ سناتے ہوئے ان کی سزا میں اضافہ کر دیا ہے۔

او یونگ سو کی اپیل کیس کا حتمی فیصلہ 3 جون کو سنایا جائے گا۔

More

Comments
1000 characters