بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنے مضبوط اور فٹ جسم کے لیے مشہور ہیں اور 60 سال کی عمر میں بھی اپنی فٹنس سے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔

اداکار نے صحت بخش غذا اور ورزش کے طریقہ کار کے امتزاج کے ذریعے کئی دہائیوں سے اپنی فٹنس کو برقرار رکھا ہے۔

سلمان خان کی ’سکندر‘ کی بدترین ناکامی، ذمہ دار کون؟

اپنی تازہ ترین فلم سکندر کی ریلیز سے پہلے، سلمان کے فٹنس ٹرینر راکیش آر ادیار نے ایک انٹرویو میں سلمان خان کی فٹنس کی کامیابی کا راز افشا کردیا۔

راکیش نے بتایا کہ سلمان خان 20 سال سے ان کی تربیت لے رہے ہیں، جس سے انہیں سلمان کے نظم و ضبط اور فٹنس کی عادات کا گہرا علم ہے۔

مشہور ڈرامہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ

ورک آؤٹ روٹین

راکیش کے مطابق، سلمان خان ایک سخت ورک آؤٹ روٹین پر عمل پیرا ہیں جس میں چھ دن ورزش شامل ہوتی ہے۔ ان کی ورزش میں ہائی انٹینسٹی ورک آؤٹس (HIIT)، وزن اٹھانے، کارڈیو، اور اینڈورنس ایکسرسائزز شامل ہیں۔

وہ زیادہ وزن اٹھانے کی بجائے مختلف ورزشیں کرتے ہیں اور کم وقفے کے ساتھ زیادہ ورزش کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ سلمان خان ورزش کے دوران ایئر کنڈیشنر کا استعمال نہیں کرتے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ زیادہ پسینہ آنا ورزش کو زیادہ مؤثر بناتا ہے۔

خوراک

کھانے کے معاملے میں، سلمان خان اپنی والدہ کے ہاتھ کا پکایا ہوا کھانا پسند کرتے ہیں اور دن میں پانچ مرتبہ کھاتے ہیں۔ وہ صرف گھر کا کھانا کھاتے ہیں، جو ان کی ماں نے پکایا ہو۔ چاہے آپ ان کے لیے جو بھی کھانا لے کر آئیں، وہ ہمیشہ یہی کہیں گے، ”گھر کا کھانا دو، ماں نے جو بنایا ہے وہی کھاؤں گا۔“ راکیش نے انکشاف کیا۔

ان کا کوئی خاص ڈائٹ پلان نہیں ہے۔ ان کی روزانہ کی خوراک میں ناشتہ کے وقت انڈے، پورڈج اور پھل شامل ہوتے ہیں، دوپہر کا کھانا چکن یا مچھلی کے ساتھ چاول اور سبزیاں ہوتا ہے۔

سلمان زیادہ تر سلاد بھی کھاتے ہیں۔ ایکشن مناظر کی تیاری کے دوران، وہ اپنے کھانے کی مقدار کم کر دیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ان کی روزانہ کی کیلوریز 2,000 سے کم رہیں۔ وہ ہفتے میں ایک بار بریانی جیسے پسندیدہ کھانے کا لطف بھی اٹھاتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters