پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اور تجربہ کار اداکار عدنان اُس وقت تنقید کی زد میں آگئے جب انہوں نے خواتین سے متعلق ایک پروگرام میں دیے گئے تبصرے میں لڑکیوں کے پیروں کو شخصیت کا پیمانہ قرار دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران میزبان نے عدنان صدیقی سے سوال کیا کہ وہ خواتین میں سب سے پہلے کس چیز کو نوٹس کرتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے بلا جھجک کہا، میں سب سے پہلے لڑکیوں کے پیر دیکھتا ہوں۔

https://youtu.be/RQ2vSQDEBY8

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے نزدیک ہاتھ اور پاؤں کسی بھی شخص کی صفائی اور شخصیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا میرے لیے یہ چیز اہم ہوتی ہے کہ انسان کتنا صاف ستھرا ہے، باقی چیزیں میرے لیے ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔

عدنان صدیقی نے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا، پیروں کے علاوہ باقی چیزیں میرے لیے زیادہ اہم نہیں ہوتیں، بس اتنا ہو کہ لڑکی زندہ ہو، یہی کافی ہے۔

اداکار کے اس غیر روایتی بیان نے سوشل میڈیا پر ایک ہلچل مچا دی ہے، مختلف پلیٹ فارمز پر ان کا یہ کلپ وائرل ہو چکا ہے اور صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

متعدد صارفین نے عدنان صدیقی کے تبصرے کو غیر موزوں، غیر حساس اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ان پر تنقید کی کہ انہیں اپنی گفتگو میں عمر، مقام اور فالوونگ کا لحاظ رکھنا چاہیے۔

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ایک سینئر اداکار ہونے کے ناطے انہیں اپنی گفتگو میں سنجیدگی اور وقار برقرار رکھنا چاہیے، جبکہ کچھ نے کہا کہ مزاح کے نام پر ایسی باتیں کرنا کسی بھی طور مناسب نہیں۔

تاہم، عدنان صدیقی کی جانب سے اس بیان پر تاحال کوئی وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

More

Comments
1000 characters