پاکستان کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے حالیہ دنوں میں اپنی شادی کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں پر آخرکار ردعمل دیا ہے۔

چند ہفتوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، مگر اداکارہ نے اس بارے میں اب تک خاموشی اختیار رکھی تھی۔

انمول بلوچ کی شادی کی افواہیں: ندا یاسر نے تصدیق کر دی

انمول بلوچ کا جواب حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں سامنے آیا، جب ندا یاسر کے مارننگ شو ”گڈ مارننگ پاکستان“ میں سارہ خان اور معروف گلوکار فلک شبیر بطور مہمان شریک ہوئے۔

اس دوران ندا یاسر نے انمول بلوچ کا نام نئی شادی شدہ جوڑوں کی فہرست میں شامل کیا، جس پر فلک شبیر نے انہیں مبارکباد دی۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، انمول بلوچ کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی کہ آیا اداکارہ نے واقعی شادی کر لی ہے۔

چند رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ انمول بلوچ کی شادی عید الفطر کے فوراً بعد متوقع ہے۔ تاہم، ان تمام افواہوں کو ختم کرنے کے لیے انمول بلوچ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا، ”میری ابھی شادی نہیں ہوئی، اور جب صحیح وقت آئے گا، میں خود اپنے مداحوں اور انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کروں گی۔“

انہوں نے مزید کہا، ”یہ تمام افواہیں جھوٹی ہیں اور براہ کرم آن لائن دیکھی جانے والی باتوں پر یقین نہ کریں۔ میں آپ سب کی محبت اور حمایت کی واقعی قدر کرتی ہوں۔“

انمول بلوچ نے اس وضاحت کے ساتھ اپنی شادی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ وہ اپنے مداحوں کو شادی کی خبر خود دیں گی۔

More

Comments
1000 characters