عفان وحید، جو کہ پاکستانی ڈراموں کا ایک معروف چہرہ ہیں، حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے عید کے خصوصی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں وہ اپنے اسٹار ساتھیوں کے ساتھ محفل جمانے میں مصروف نظر آئے۔

ان کی فطری اداکاری اور آف اسکرین شخصیت کی وجہ سے انہیں مداحوں کی جانب سے ہمیشہ پذیرائی ملتی ہے۔

اداکار نے اپنی ابتدائی کیریئر کی ایک دلچسپ کہانی شیئر کی۔ عفان وحید نے بتایا کہ وہ لندن میں تھے اورانہوں نے ابھی تک زیادہ کام نہیں کیا تھا۔

فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی سے بھارت میں فسادات پھوٹنے کاخدشہ، بھارتی فلمساز کا انتباہ

ایک دن، لوگوں کا ایک گروہ انہیں دیکھ کر ان کے پاس آیا اور ان کا خیال تھا کہ وہ کسی بڑے بالی ووڈ اسٹار ہیں۔ عجیب بات یہ تھی کہ وہ انہیں عفان وحید کے طور پر نہیں بلکہ بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کے طور پر پہچان رہے تھے۔

عفان نے مزید بتایا کہ ان مداحوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور آٹوگراف بھی لیے، کیوں کہ رنبیر کپور اور عفان وحید کا انداز ایک جیسے تھا، خاص طور پر اس وقت جب رنبیر بھی جوان تھے۔

یہ ایک یادگار لمحہ تھا اور عفان ابھی تک اس بات کو یاد کرتے ہیں۔

شائقین نے عفان وحید کے اس بیان پر دلچسپ ردعمل دیا، کچھ نے تو یہ تک کہا کہ عفان رنبیر کپور سے زیادہ ہینڈسم ہیں، جبکہ دیگر کا خیال تھا کہ دونوں اداکاروں کےقد میں واضح فرق ہونے کے باوجود انہیں رنبیر کپور سمجھنا ایک دلچسپ غلط فہمی تھی۔

More

Comments
1000 characters