پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی پر بھارتی فلم ساز اور انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (IFTDA) کے صدر اشوک پنڈت نے شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں، پنڈت نے کہا کہ فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی عوامی سطح پر شدید ردعمل کا باعث بنے گی اور پورے بھارت میں اس پر احتجاج ہو گا۔

دنانیر مبین کی احد رضا میر سے شادی کی افواہوں پر لب کشائی

بھارتی فلم ساز نے پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ’ملک کے مفادات کے خلاف‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکار کبھی بھارت پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت نہیں کرتے۔

پنڈت نے ”آرٹ سرحدوں کے پار نہیں جاتا“ کے نظریے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے کبھی بھارتی فوجیوں یا شہریوں پر حملوں کی مذمت نہیں کی۔

شیواجی ستم کا ”سی آئی ڈی“ میں بطور اے سی پی پردیومن سفر ختم

انہوں نے مزید خبردار کیا کہ اگر فواد خان کی بالی ووڈ فلم میں واپسی ہوئی، تو عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاج ہو سکتا ہے۔

پنڈت نے 2019 کے پلوامہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنیما ایمپلائز (FWICE) اور دیگر پروڈیوسر تنظیموں نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن جلد ایک اجلاس بلائے گی تاکہ آئندہ کے اقدامات پر غور کیا جا سکے۔

اس کے باوجود، پاکستانی سپر اسٹار فواد خان جلد رومانوی بھارتی فلم ”ابیر گلال“ میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جس کا ٹیزر حال ہی میں جاری کیا گیا ہے۔

More

Comments
1000 characters