پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انمول بلوچ کے جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، جن کی اب معروف میزبان ندا یاسر نے تصدیق کر دی ہے۔
انمول بلوچ کا تعلق سندھ کے ایک پسماندہ علاقے کشمور سے ہے اور انہوں نے 2016 میں ڈرامہ سیریل ”کمبخت تنو“ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔ تاہم شہرت انہیں ڈرامہ سیریل ”قربتیں“، ”دیوارِ شب“، ”ایک لڑکی عام سی“ اور ”پیار کہانی“ جیسے کامیاب پروجیکٹس کے ذریعے ملی۔
دنانیر مبین کی احد رضا میر سے شادی کی افواہوں پر لب کشائی
انمول بلوچ نے اپنے کیریئر میں کئی ڈراموں میں بہترین اداکاری کی اور گزشتہ برس ”شدت“ اور ”اقتدار“ جیسے پروجیکٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
اب نئے سال میں ان کے کیریئر سے زیادہ ان کی ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز ہے، اور اس دوران ان کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
ندا نے ایک بار طیش میں آکر ٹی وی توڑ دیا تھا، یاسر نواز کا انکشاف
اگرچہ انمول بلوچ نے ابھی تک اپنی شادی کی تصدیق نہیں کی، تاہم معروف میزبان ندا یاسر کے شو ”گڈ مارننگ پاکستان“ میں اس بارے میں بات کرتے ہوئے سارہ خان اور فلک شبیر نے بھی ان کی شادی کی خبریں تسلیم کیں۔
فلک نے کہا کہ شوبز کی جو نوبیاہتا جوڑیاں ہیں جس میں کبریٰ اور گوہر، ماورا اور امیر شامل ہیں، اس پر ندا یاسر نے لقمہ دیتے ہوئے انمول بلوچ کا نام لیا، جس کی تصدیق کرتے ہوئے فلک نے کہا کہ جی آپ سب کو بہت بہت شادی مبارک ہو۔
اطلاعات کے مطابق، انمول بلوچ کی شادی کی تقریبات عید الفطر کے بعد شروع ہو سکتی ہیں۔
غیر مصدقہ رپورٹس کے مطابق، انمول بلوچ کے ہونے والے شوہر کا نام عمیر بیگ ہے۔ عمیر بیگ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ اداکار ہیں۔
وہ ایک معروف وزیر کے بیٹے ہیں اور ”بیگ کمپنیز“ میں بطور ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ایک کامیاب بزنس مین ہیں اور کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔
مزید برآں کچھ اطلاعات کے مطابق، عمیر بیگ پہلے سے شادی شدہ ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔
انمول بلوچ کی شادی کی خبروں نے مداحوں میں بے حد دلچسپی پیدا کر دی ہے اور ان کی ذاتی زندگی پر مزید افواہیں سامنے آ رہی ہیں۔