تجربہ کار اداکار شیواجی ستم کا مشہور شو ”سی آئی ڈی“ میں اے سی پی پردیومن کے طور پر سفر جلد ختم ہونے والا ہے۔

اس شو میں اداکاری کے دوران ستم نے ایک ایسے تفتیشی افسر کا کردار نبھایا جس نے سی آئی ڈی کی ٹیم کی قیادت کی اور کئی پیچیدہ کیسز حل کیے۔ اب، ایک چونکا دینے والی پیشرفت کے طور پر، اے سی پی پردیومن کا مقبول کردار شو میں مرنے کو تیار ہے۔

مشہور ڈرامہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ

قریبی ذرائع کے مطابق، آنے والی اقساط میں، باربوسا (تگمانشو دھولیا) سی آئی ڈی ٹیم کو ختم کرنے کے لیے بم نصب کرے گا۔ اس بم دھماکے میں جہاں باقی ٹیم کے ارکان بچ جائیں گے، وہیں اے سی پی پردیومن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دھولیا حال ہی میں ”سی آئی ڈی“ میں واپس آئے ہیں اور اپنے کردار میں ایک بدنام زمانہ اور بے رحم گینگ کے سرغنہ باربوسا کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس کے ذریعے اس ایپی سوڈ میں زبردست کشمکش دکھائی جائے گی۔

سلمان خان کی ’سکندر‘ کی بدترین ناکامی، ذمہ دار کون؟

ایک معتبر ذریعے نے انڈیا ٹوڈے ڈیجیٹل کو بتایا کہ اس ایپی سوڈ کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل کی گئی ہے اور یہ جلد ہی نشر ہوگا۔

اس حوالے سے زیادہ تفصیلات ابھی تک عوام کے ساتھ شیئر نہیں کی گئیں، کیونکہ اس واقعے کو ایک بڑے صدمے کے طور پر پیش کیا جائے گا تاکہ شائقین کو مکمل طور پر حیرت کا سامنا ہو۔

یاد رہے کہ ”سی آئی ڈی“ کے ماضی میں بھی کئی کرداروں کو ’مرتے ہوئے‘ دکھایا جا چکا ہے، لیکن بعد میں وہ کردار دوبارہ زندہ واپس آ گئے تھے۔

تاہم، اس بار ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی پی پردیومن کے کردار کو واپس لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، مگر اگر اس موڑ کے بعد شائقین کی رائے میں تبدیلی آئی تو اس پر مزید غور کیا جا سکتا ہے۔

شیواجی ستم نے اس شو کے آغاز کے حوالے سے اپنی بات چیت میں کہا تھا کہ ”سی آئی ڈی“ کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اس کی مقبولیت اب بھی برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”زیادہ تر لوگ، خاص طور پر نوجوان، ہمیشہ اپنی زندگی میں ہیرو کا تصور کرتے ہیں اور پولیس افسران وہ لوگ ہیں جنہیں ہم عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ان سے اچھے اصولوں کی توقع رکھتے ہیں۔ اس لیے جب آپ ان کی کہانیاں اسکرین پر دیکھتے ہیں، تو یہ کردار زندگی سے بہت بڑے ہوتے ہیں، جو نہ اڑتے ہیں نہ کودتے ہیں، بلکہ اپنی ملازمت میں بہترین ہوتے ہیں۔“

یاد رہے کہ ”سی آئی ڈی“ اس سال کے آغاز میں سونی ٹی وی پر دوبارہ شروع کیا گیا تھا، اور یہ شو Netflix پر بھی دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ، شو کا ایک اینی میٹڈ ورژن ”CID Squad - Naye Yug Ka Naya CID“ بھی تیار کیا گیا ہے۔

شیواجی ستم کے کردار کا خاتمہ اس شو کے مداحوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہوگا، اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ شو کس طرح اس تبدیلی کو پیش کرتا ہے۔

More

Comments
1000 characters