ایک دلچسپ اور عجیب واقعہ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں مغربی بنگال مرشدآباد کے ایک شخص نے بستر کو ایک تیز رفتار گاڑی میں تبدیل کر دیا ہے۔ بستر آرام اور نیند کے لیے استعمال ہوتا ہے، لیکن اس شخص نے اس کو ایک موبائل کار میں بدل دیا ہے جو سڑکوں پر دوڑتے ہوئے دیگر گاڑیوں کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔

اس’بیڈ کار’ ہائبریڈ کو اس شخص نے ایک سال سے زیادہ کی محنت اور 2 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے بعد بنایا تھا۔ اس میں اسٹرنگ، بریکس اور ریئر ویو مررز بھی شامل ہیں۔ اس بستر کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ چار پہیوں پر ہے اور اس میں ایک آرام دہ میٹرس، تکئے اور رنگین بیڈ شیٹ بھی ہے جو لوگوں کے لئے نہایت دلچسپی کا باعث ہے۔

چینی الیکٹرک کار ساز کمپنی کی حیران کن پیش رفت، صرف پانچ منٹ میں 400 کلومیٹر کی چارجنگ

مرشدآباد کے 27 سالہ نوجوان، نواز شیخ نے عید کے موقع پر یہ بستر گاڑی سڑکوں پر چلائی جس کی بدولت وہ فوراً مشہور ہو گئے۔ تاہم شہرت کے ساتھ کچھ مسائل بھی سامنے آئے۔ رانی نگر، ڈومکل ریاستی روٹ پر ٹریفک جام کے دوران پولیس نے اس گاڑی کو روکا اور اس کو توڑ پھوڑ دیا۔ علاوہ ازیں، اس شخص کو کاپی رائٹ کے حوالے سے بھی مسائل کا سامنا ہوا۔

یہ وائرل ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس نے 1 لاکھ سے زائد ویوز حاصل کیے ہیں۔ ناظرین نے اس ویڈیو پر مختلف قسم کی مزاحیہ اور تعریفی تبصرے کیے ہیں۔ کچھ نے ہنسی مذاق میں کہا کہ ’بھائی، نمبر پلیٹ کہاں ہے؟‘، جبکہ دیگر نے اس انوکھے ایجاد کی تخلیق کو سراہا۔

صرف 36 لاکھ روپے میں ’موسٹ افورڈیبل‘ کار!

اس ویڈیو نے ایک اور دلچسپ رجحان کو بھی جنم دیا ہے۔ اس سے پہلے دہلی کے ایک شخص نے ایک ماروتی سوزوکی جمینی کی اندرونی سیٹ کو آرام دہ بستر میں تبدیل کر لیا تھا جس کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی تھی۔

More

Comments
1000 characters