محبت کی علامت تاج محل، دنیا کی سب سے شاندار یادگاروں میں سے ایک، فن تعمیر کا ایک شاہکار بھی ہے۔ مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے اپنی اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں تعمیر کروایا، یہ یادگار وقت کی کسوٹی پر پورا اتری ہے۔ تاہم، اس کی سب سے نمایاں خصوصیات میں سے ایک، سنہری تاج تھا، جو اب موجود نہیں ہے۔
یہ 466 کلوگرام سونے کا تاج ایک بار مرکزی گنبد کے اوپر نصب تھا۔ برسوں کے دوران، یہ پراسرار طور پر غائب ہو گیا، جس سے مورخین اور زائرین حیران رہ گئے کہ اس کا کیا ہوا۔
ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق تاج محل کے اصل ڈھانچے کا اوپری حصہ مکمل طور پر سونے سے بنا ہوا تھا۔ یہ تقریباً 30 فٹ لمبا تھا اور اس پر ایک مخصوص ہلال کے چاند کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا، جو اسلامی فن تعمیر میں ایک عام خصوصیت ہے۔ یہ سنہری ڈھانچہ صرف آرائشی نہیں تھا۔ یہ مغلیہ سلطنت کی بے پناہ دولت اور فنی کمال کی بھی نشانی تھی۔
’تواریخ آگرہ‘ میں مورخ راج کشور راجے کے مطابق، سنہری تاج کے لیے سونا شاہی خزانے سے لیا گیا اور لاہور کے ایک ہنر مند اہلکار کاظم خان کی نگرانی میں احتیاط سے تیار کیا گیا تھا۔
سنہری تاج کو تاج محل کے بالکل اوپر رکھا گیا تھا، جو اسے یادگار کے سب سے زیادہ دلکش عناصر میں سے ایک بنا دیتا ہے اور یہ سفید سنگ مرمر کا مقبرہ اور بھی شاندار دکھائی دیتا ہے۔
### سنہری تاج کیسےغائب ہوا؟
تاریخی ریکارڈ بتاتے ہیں کہ 1810 میں برطانوی افسر جوزف ٹیلر نے اصل تاج کو ہٹا دیا تھا۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ جوزف ٹیلر نے سونے پر قبضہ کرلیا۔ جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، تاج محل کےسنہری تاج میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ 1876 میں، ایک اور متبادل بنایا گیا، پھر 1940 میں، فائنل کو دوبارہ ایک نئے ورژن کے ساتھ تبدیل کیا گیا، جو آج ہم دیکھتے ہیں۔
موجودہ فائنل اصل ڈیزائن کا چوتھا ورژن ہے اور اس میں پرانا سنہری ڈھانچہ موجود ہی نہیں۔