معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کے دوران تھپڑ لگنے کے بعد سے ان کی سماعت متاثر ہوگئی ہے۔

ایک عید پروگرام کے دوران اداکارہ نے یہ انکشاف کیا جس کی تصدیق ساتھی اداکار فیصل قریشی نے بھی کی۔

مدیحہ امام نے بتایا میں اپنے ایک کان سے کم سُنتی ہوں، جس کی تصدیق کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا یہ میں جانتا ہوں اور یہ سچ ہے، ایک مرتبہ مدیحہ کے ساتھ سیٹ پر ئیہ واقعہ پیش آیا تھا۔

اداکارہ مدیحہ امام نے واضح کیا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا اونچا بولنا پڑے گا۔

عینا آصف بھی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو کا نشانہ بن گئیں

مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ ساتھی اداکار کے لگائے گئے تھپڑ نے میرا ایک کان متاثر کیا اور اب مجھے ایک کان سے کم سنائی دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار بہت آرام اور سکون سے کام کرلیتے ہیں تو یہ بالکل آسان کام نہیں ہے۔

مشہور ڈرامہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ

دورانِ پروگرام میزبان نے مدیحہ امام سے پوچھا کہ جس اداکار نے آپ کو تھپڑ مارا کیا آپ نے اسے معاف کردیا؟ کیونکہ یہ ایک غلطی تھی، جس پر مدیحہ نے کہا ظاہر ہے یہ جان بوجھ کر کون کرے گا، غلطی سے ان سے لگ گیا تھا۔

فیصل قریشی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل اداکارہ صبا قمر سے زوردار تھپڑ کھایا، تو ہوتا یہ ہے کہ آپ لڑکی سے کھا سکتے ہیں لیکن مردوں کا ہاتھ بھاری ہوتا ہے تو خواتین اداکاراؤں کو نہیں مار سکتے لہٰذا وہ دکھایا ایسے جاتا ہے کہ تھپر مارا گیا ہے۔

More

Comments
1000 characters