جاپان کے کاوانوئے ہائی اسکول میں طلباء کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے 71 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبہ نے APT گانے پر زبردست ہم آہنگی کے ساتھ رقص کیا، جب کہ استاد بلیک بورڈ پر کچھ لکھنے میں مصروف تھے۔

طلبہ کے منفرد انداز اور پُرجوش ڈانس نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ گانا 2024 میں ریلیز ہوا تھا اور ریلیز کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔ اس سے پہلے بھی بھرت ناٹیم ڈانسرز کی ایک ویڈیو نے APT پر پرفارم کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

یہ گانا دراصل ”Apartment“ یا ”Apateu“ (ایک مشہور کورین ڈرنکنگ گیم) کا مخفف ہے۔ یہ نیوزی لینڈ-جنوبی کوریا کی گلوکارہ روز اور امریکی گلوکار برونو مارس کی مشترکہ تخلیق ہے۔

More

Comments
1000 characters