ایپل نے جون 2025 میں ہونے والی ”ورلڈ وائیڈ ڈیولپرز کانفرنس“ میں آئی او ایس کا نیا ورژن ”iOS 19“ پیش کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ اس اہم ایونٹ سے پہلے ایک نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں اپ ڈیٹ سے ہم آہنگ ماڈلز کی فہرست بتائی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، ایپل iPhone XR اور کچھ دیگر ماڈلز کے لیے اس اپ ڈیٹ کی سپورٹ کو ختم کر سکتا ہے، جس کا مطلب یہ ہوگا کہ یہ فونز ایپل کی نئی آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ نہیں حاصل کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 19 اپ ڈیٹ میں iPhone XR ،iPhone XS، اور iPhone XS Max کو سپورٹ سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ یہ ماڈلز ایپل کے ستمبر 2018 کے ایونٹ میں لانچ کیے گئے تھے اور یہ سب A12 بایونک چپ سیٹ سے چلتے ہیں۔ اس کے مطابق، ایپل ممکنہ طور پر اس چپ سیٹ کی سپورٹ ختم کر سکتا ہے۔

گوگل نے ’فِٹ بِٹ‘ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے وارننگ جاری کردی

اگر یہ افواہیں درست ثابت ہوئیں، تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ iPhone 11 اور اس کے بعد والے ماڈلز، اور iPhone SE (2020) اور اس کے بعد والے ماڈلز آئی او ایس 19 اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

تاہم، اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تمام ڈیوائسز کو یکساں خصوصیات ملیں گی۔ مثال کے طور پر، ایپل نے پچھلے سال اپنی اے آئی سوئٹ ”Apple Intelligence“ متعارف کرائی تھی جو صرف iPhone 16 لائن اپ اور iPhone 15 Pro ماڈلز کے لیے دستیاب ہے۔ یہ وہ ڈیوائسز ہیں جو A17 Pro چپ سیٹ یا اس سے اوپر پر چلتی ہیں۔

ایپل کا آئی او ایس 19 کے ساتھ ’اے آئی ڈاکٹر‘ لانچ کرنے کا فیصلہ، اے آئی کو ٹریننگ دینے کیلئے اصل ڈاکٹر رکھ لئے

آئی پیڈ ماڈلز کی بھی سپورٹ میں کمی متوقع

رپورٹ میں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ ایپل ایک اپنے iPad ماڈل کی سپورٹ بھی ختم کر سکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ساتویں جنریشن کا iPad (2019)، جو A10 Fusion چپ سیٹ سے چلتا ہے، iPadOS 19 اپ ڈیٹ سے محروم ہو سکتا ہے۔

یہ رپورٹ ایک پچھلی رپورٹ کے برعکس ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تمام iPhone ماڈلز جو آئی او ایس 18 پر چل رہے ہیں، آئی او ایس 19 کے ہم آہنگ ہوں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپ ڈیٹ کے عوامی طور پر دستیاب ہونے میں ابھی کافی وقت ہے، اور ایپل اپنے منصوبوں میں تبدیلی کر سکتا ہے۔ اس لیے اس پیش رفت کو احتیاط کے ساتھ دیکھنا ضروری ہے۔

More

Comments
1000 characters