ارب پتی کاروباری شخصیت جورج پیریز نے اپنے بیٹے جان پال پیریز کو اپنی فیملی کی رئیل اسٹیٹ کمپنی ”ریلیٹڈ گروپ“ میں کام دینے سے انکار کر دیا اور شرط رکھی کہ بیٹے کو پہلے باہر جا کر تجربہ حاصل کرنا ہوگا۔ کالج کی تکمیل کے بعد جان پال نے اپنے والد سے کمپنی میں شامل ہونے کی درخواست کی، لیکن ان کے والد کا غیر متوقع ردعمل ان کے لیے حیران کن تھا، جس کے بعد جان پال نے خود کو ثابت کرنے کا عزم کیا۔

جورج پیریز نے ”CNBC“ کے شو ”انسائیڈ ویلتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے 60 ارب ڈالر کے اثاثے کی نگرانی کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو صرف اس وجہ سے نوکری پر نہیں رکھنا چاہتے تھے کہ وہ ان کا بیٹا ہے۔

اس کے بجائے، پیریز نے ایک غیر روایتی طریقہ اختیار کیا اور اپنے بیٹے جان پال کو اپنے قریبی دوست اور کاروباری شریک کے ساتھ کام کرنے بھیجا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو ثابت کر سکے۔ نتیجے کے طور پر، جان پال نے یونیورسٹی آف میامی سے گریجویشن کے بعد نیو یارک جانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنی راہ خود بنا سکے۔

پیرز نے اپنے تمام بچوں سے کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کم از کم پانچ سال نیو یارک کے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں کام کریں اور ایک بہترین بزنس اسکول سے ماسٹرز ڈگری حاصل کریں۔ ان کا یہ سخت اصول تھا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ان کے بچے صرف اس وجہ سے ان کے کاروبار کا حصہ نہ بنیں کہ یہ مالی طور پر بہت فائدے مند ہے۔

پیریز نے کہا، ’میں نے انہیں کہا تھا کہ صرف اس لیے کہ میں نے رئیل اسٹیٹ میں کامیابی حاصل کی ہے، آپ وہ کام نہ کریں جس میں آپ کی دلچسپی نہ ہو۔ کیونکہ زندگی بہت مشکل ہے اور اگر آپ ہر دن کچھ ایسا کرتے ہیں جس میں آپ کی دلچسپی نہ ہو یا جو صرف پیسہ کمانے کے لیے ہو، تو یہ کامیاب نہیں ہوگا۔ میں نہیں چاہتا تھا کہ باقی کمپنی کے لوگ یہ محسوس کریں کہ وہ اپنے آخری نام کی وجہ سے لائے گئے ہیں‘۔

جان پال نے اپنی کیریئر کی شروعات ریلیٹڈ کمپنیز میں اینالسٹ کے طور پر کی، جو ارب پتی اسٹیفن راس کی ملکیت ہے، جو جورج پیریز کے قریبی دوست اور ان کی کمپنی کے سابقہ اقلیتی حصص دار تھے۔ اس کے بعد، جان پال نے نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی کیلوگ اسکول آف مینجمنٹ سے ایم بی اے کیا، جو فورچیون کے مطابق ملک کی تیسری بہترین بزنس اسکول ہے۔

2012 تک، جان پال نے کافی تجربہ حاصل کر لیا تھا اور وہ ریلیٹڈ گروپ میں شامل ہو گئے، لیکن ان کے والد نے انہیں اعلیٰ عہدہ دینے کی بجائے انہیں کرایہ داری کے کاروبار کی قیادت کرنے کا موقع دیا اور انہوں نے محنت کے ساتھ کام کر کے آگے بڑھا۔ کئی سالوں کی محنت اور عزم کے بعد، جان پال اب اپنے بھائی نک کے ساتھ ریلیٹڈ گروپ کے سی ای او کے طور پر کام کر رہے ہیں، جبکہ ان کے والد ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

پیریز نے ”ساوتھ فلوریڈا بزنس جرنل“ سے بات کرتے ہوئے کہا، ’دونوں نے کمپنی میں اپنے عہدوں کو حاصل کیا ہے، کیونکہ انہوں نے کمپنی کے اندر اور باہر دس سال سے زائد عرصے تک ذمہ دار پوزیشنز پر کام کیا ہے‘۔

More

Comments
1000 characters