بھارت میں ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ کی ایک انوکھی ترکیب سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہے، جس نے ایک ویڈیو میں جعلی زخم بنانے کا طریقہ بتایا تاکہ دفتر سے چھٹی حاصل کی جا سکے۔ لیکن اس کی یہ ترکیب دفتر سے چھٹی سے زیادہ بھارت میں جاری شوہروں کے خلاف جعلی مقدمات کے رجحان کے باعث تنقید کا شکار ہوگئی ہے۔

انسٹاگرام پر پریتم جزر کوٹھاوالا نامی خاتون نے یہ ویڈیوز شیئر کیں اور دعویٰ کیا کہ یہ سب محض ایک تفریحی خاکہ (اسکٹ) ہے۔ ویڈیوز پر ایک انتباہ بھی لکھا گیا تھا: ”آئی ٹی مینیجرز سے گزارش ہے کہ یہ ویڈیو نہ دیکھیں۔“

پہلی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا، ”یہ ویڈیو صرف تفریح کے لیے ہے، براہ کرم اسے سنجیدگی سے نہ لیں۔“

دھرمندرکی آنکھ کی سرجری کامیاب، اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو

خاتون نے ویڈیو میں مخاطب ہو کر کہا، ”یہ ویڈیو خاص طور پر آئی ٹی کمپنیوں میں کام کرنے والوں کے لیے ہے جو چھٹی لینے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ براہ کرم اسے آخر تک دیکھیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں، لیکن اپنے مینیجر کو یہ مت دکھائیں!“

دوسری ویڈیو اور سوشل میڈیا پر ردعمل

پہلی ویڈیو کے بعد صارفین نے سوال کیا کہ جب ملازمین چوٹ لگنے کا بہانہ کر کے دفتر سے چھٹی لے لیں، تو واپسی پر کیا کریں گے؟ اس کے جواب میں خاتون نے ایک اور ویڈیو میں دکھایا کہ وہ میک اپ کے ذریعے زخموں کو دوبارہ کیسے بنا سکتی ہیں۔ ’یہ رہا میرا جگاڑ جب آپ کی چھٹی ختم ہو جائے‘۔

ویڈیوز نے انٹرنیٹ صارفین کو غصہ دلا دیا۔ کئی لوگوں نے اسے دھوکہ دہی قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’یہ بہت غلط ہے، کیا بکواس ہے؟‘ جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’ٹیلنٹ کا غلط استعمال!‘

کچھ صارفین نے اس مذاق پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا۔ ایک نے لکھا، ’اپنی صحت کے بارے میں جھوٹ بولنا ٹھیک نہیں۔‘ دوسرے نے کہا، ’صرف ایک چھٹی کے لیے ایسا کرنا؟ براہ کرم یہ مت آزمائیں!‘

دوسری جانب کچھ افراد نے مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’جز وقتی انفلوئنسر سے کل وقتی بےروزگار بننے کا طریقہ!‘

جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا، ’اتنا جعلی تو میرا سابقہ پارٹنر بھی نہیں تھا!‘

ایک اور صارف نے لکھا، ’مردوں کی بربادی کی ذمہ دار لڑکیاں‘۔

شوہر کی جائیداد ہتھیانے کیلئے جعلی وصیت بنانے والی بزرگ خاتون گرفتار

یہ ویڈیوز دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس سوال پر غور کر رہے ہیں کہ تفریح اور دھوکہ دہی کے درمیان لکیر کہاں کھینچی جائے؟

More

Comments
1000 characters