”جان وِک“ کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے، کیونکہ کیانو ریوز ایک بار پھر لیجنڈری ”ہٹ مین“ کے کردار میں واپس آ رہے ہیں۔ مشہور ایکشن فرنچائز کی پانچویں فلم کی تصدیق یکم اپریل کو لاس ویگاس میں ”سینما کون“ کے دوران کی گئی۔
ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق، پروڈکشن ہاؤس ”لائنس گیٹ“ نے نئی فلم کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
کیانو ریوز ایک بار پھر ہدایتکار چیڈ اسٹاہلسکی کے ساتھ “جان وِک: چیپٹر “ میں کام کریں گے۔ اگرچہ پچھلی فلم میں جان وِک کی موت دکھائی گئی تھی، لیکن لائنس گیٹ نے کہانی کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سلمان خان کی ’سکندر‘ کی بدترین ناکامی، ذمہ دار کون؟
اس بار فلم کی تیاری ”تھنڈر روڈ پروڈکشن“ کے پروڈیوسرز باسل ایوانوئک اور ایریکا لی کے ساتھ مل کر کی جا رہی ہے، جبکہ چیڈ اسٹاہلسکی بطور ہدایتکار اور پروڈیوسر، اور کیانو ریوز بطور پروڈیوسر و مرکزی اداکار فلم کا حصہ ہوں گے۔
”لائنس گیٹ موشن پکچر گروپ“ کے چیئرمین ایڈم فوگل سن نے کہا، ’کیانو، چیڈ، باسل، اور ایریکا تب تک واپسی نہ کرتے جب تک ان کے پاس اس کہانی اور دنیا کے لیے کچھ واقعی نیا اور شاندار پیش کرنے کو نہ ہوتا۔ ہمیں بے صبری سے انتظار ہے کہ اس بار یہ سفر ناظرین کو کہاں لے جائے گا۔‘
جان وِک 4 کی کامیابی اور اسپن آف
2023 میں ریلیز ہونے والی “جان وِک: چیپٹر “ نے دنیا بھر میں 440 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ فلم کا اختتام اس منظر پر ہوا تھا جہاں ایان میک شین کے کردار ونسٹن اور لارنس فش برن کے باؤری کنگ کو ایک قبر کے سامنے کھڑا دکھایا گیا، جس پر جان وِک کا نام درج تھا۔
گجرات کے قصائی ’مودی‘ کے خوف نے ایک اور بھارتی فلم کو تبدیلی پر مجبور کردیا
اس سے قبل 2024 میں فرنچائز کی اسپن آف فلم ”جان وِک: بیلرینا“ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی، جس کی ہدایتکاری لین وائز مین نے دی تھی اور اس کی کہانی شی ہیٹن نے لکھی تھی۔ اس فلم کے پروڈیوسر بھی چیڈ اسٹاہلسکی ہی تھے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ ”جان وِک 5“ کی کہانی کس سمت میں جاتی ہے اور یہ فلم شائقین کے لیے کیا نیا لے کر آتی ہے۔