بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے ساتھ شادی کی خواہش رکھنے والے مفتی قوی نے عید کے موقع پر انہیں ایک خصوصی پیغام دیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں مفتی قوی نے اپنے دل کی باتیں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس میں انہوں نے راکھی ساونت کے لیے محبت بھرے پیغامات دیے۔

راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش ٹھکرادی

وائرل ویڈیو کلپ میں مفتی قوی نے عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ”فاطمہ بنو یا راکھی بنو، مفتی قوی کی جیون ساتھی بنو۔“

مفتی قوی نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ راکھی ساونت کو محبت کے پیغامات بہت بھیج چکے ہیں، مگر اس بار عید کے موقع پر انہوں نے انہیں عیدی دینے کا پیغام بھیجا ہے۔

یاد رہے کہ جب راکھی ساونت نے پاکستانی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا، تب مفتی قوی نے نہ صرف شادی کے پیغامات بھیجے تھے بلکہ شادی کرنے کی صورت میں راکھی ساونت کو کروڑوں روپے کے تحائف دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ ان کی جانب سے شادی کی خواہش اور تحائف کی پیشکش سوشل میڈیا پر بڑی توجہ کا مرکز بنی تھی۔

اس عید پر مفتی قوی نے ایک نیا پیغام بھیجا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی راکھی ساونت کے ساتھ شادی کی خواہش ابھی تک برقرار ہے۔

More

Comments
1000 characters