بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار، ثانیہ مرزا نے عید کے دوسرے دن اپنے فینز کے ساتھ خوشی کے لمحے شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر رونق لگادی۔

ثانیہ مرزا کی ازدواجی زندگی ہمیشہ خبروں کا حصہ رہی ہے، 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کے بعد ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔

عامر خان کی سابقہ بیویوں کی ایک ساتھ سیلفی مداحوں کا دل جیت گئی

13 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد، ان کی شادی 2023 میں ختم ہوگئی، اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

ثانیہ مرزا، جو اس وقت اپنے بیٹے اذہان کی پرورش اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے پر پوری توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، نے حال ہی میں انسٹاگرام پر عید کے دوسرے دن کی مناسبت سے اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں وہ اپنے والدین اور بیٹے کے ساتھ خوشگوار انداز میں نظر آئیں، جب کہ اذہان ملک نے اپنی ماں کے ساتھ گلابی رنگ کے کرتے اور پاجامے میں معصومیت کی تمام حدیں پار کردیں۔

ثانیہ مرزا نے اس موقع پر ہلکے گلابی رنگ کے پرنٹڈ کرتا شلوار اور نیٹ دوپٹے کا انتخاب کیا تھا، جس سے ان کا لُک بہت سادہ اور خوبصورت نظر آیا۔

ان کے بالوں کو مانگ کے ساتھ جوڑے میں باندھ کر اور سادہ بندوں کے ساتھ ان کے لُک نے ان کی سادگی اور خوبصورتی کو مزید نکھار دیا۔

ثانیہ نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں ”عید مبارک“ لکھتے ہوئے اپنے تمام فینز کو خوشی کی مبارکباد دی۔

سوشل میڈیا صارفین اور لاکھوں فینز نے ان کی عید کی پوسٹ پر انہیں محبت اور مبارکباد دی، اور ان کے لُک کوبھی سراہا۔

More

Comments
1000 characters