بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ ملائیکہ اروڑا کی سابق کرکٹر کمار سنگاکارا کے ساتھ تعلقات کی نئی افواہیں زور پکڑنے لگیں ۔
ملائیکہ اور کمار سنگاکارا کو گزشتہ دنوں راجستھان رائلز کے میچ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ دونوں شاید ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
بالی وڈ کی حسین اداکارہ 6 معاشقوں کے بعد بھی سچے پیار کی متلاشی ؟
ملائیکہ اور ارجن کپور کے بریک اپ کے بعد یہ خبریں مزید زور پکڑ گئی ہیں۔ اس سے پہلے، ملائیکہ کے بارے میں یہ کہا جا رہا تھا کہ وہ کسی غیر معروف شخص کو ڈیٹ کر رہی ہیں، لیکن ان کے نئے ساتھی کے بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔ اب، راجستھان رائلز اور چنئی سپر کنگز کے میچ کے دوران ان کی کمار سنگاکارا کے ساتھ تصویر نے مزید افواہیں جنم دی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملائیکہ اس میچ میں کمار سنگاکارا کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہی تھیں، جس پر مداحوں نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ دونوں واقعی ڈیٹنگ کر رہے ہیں؟
تاہم، ان افواہوں کی حقیقت کو رد کرتے ہوئے ملائیکہ کے قریبی ذرائع نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ساتھ بیٹھنا یا میچ دیکھنا یہ ثابت نہیں کرتا کہ وہ ایک رشتہ میں ہیں۔
ملائیکہ اروڑا نے اس بارے میں مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو عوامی سطح پر شیئر نہیں کرتیں اور انہوں نے اس حوالے سے کسی بھی افواہ کو مسترد کیا۔ ملائیکہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی زندگی کو بے پناہ خوشی کے ساتھ گزار رہی ہیں اور کسی بھی فیصلہ پر پچھتاوا نہیں کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ ملائیکہ اور ارجن کپور کا بریک اپ گزشتہ سال میڈیا میں آیا تھا، جس کے بعد ارجن نے ایک تقریب کے دوران اپنے سنگل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان دونوں کی علیحدگی کے بعد ملائیکہ نے کبھی بھی عوامی سطح پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات نہیں کی، لیکن انہوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ اپنے فیصلوں میں خوش ہیں۔
فلموں کے حوالے سے ملائیکہ اروڑا ان دنوں ”ہپ ہاپ انڈیا“ سیزن 2 میں جج کے طور پر کام کر رہی ہیں۔