عید الفطر کی خوشیوں میں عامر خان کی دونوں سابقہ بیویوں، کرن راؤ اور رینا دتہ کو ایک ساتھ ہنستا مسکراتا دیکھ کر مداحوں کی خوشی دوگنی ہوگئی۔
فلمساز کرن راؤ نے اپنے سابق شوہر عامر خان کی والدہ زینت حسین کی رہائش گاہ پر عید 2025 کی تقریبات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں عامر خان کی سابقہ بیوی رینا دتہ، ان کی بہنیں فرحت دتہ اور نکھت ہیگڈے بھی شریک تھیں۔ تمام خواتین روائتی شراروں میں نظر آئیں اور خوشی خوشی ایک ساتھ تصویریں بنوائیں۔
بالی ووڈ سپر اسٹارز نے عید پر اپنے مداحوں کو کیا تحفہ دیا؟
ان تصاویر میں عامر اور کرن کے بیٹے آزاد راؤ خان، ایرا خان، نوپور شیکھارے، اویناش گواریکر، آشوتوش گواریکر اور دیگر بھی شامل تھے۔
کرن راؤ کی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں عامر خان کی والدہ مسکراتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، جبکہ ایک اور تصویر میں وہ آزاد راؤ خان کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
کرن نے رینا دتہ، نکھت ہیگڈے اور فرحت کے ساتھ ایک تصویر میں پوز بھی دیا، جبکہ ایک دوسری تصویر میں عمران خان کی والدہ نزہت خان بھی شامل تھیں۔
ایک تصویر میں رینا اور عامر کی بیٹی ایرا خان، ان کے شوہر نوپور شیکھرے عید مناتے دکھائی دے رہے ہیں،
آخری تصویر میں کرن راؤ اور رینا دتہ کو عید کی خوشی میں ایک ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جس نے تمام تصاویر کو مات دے دی۔
عامر خان ان تصاویر میں کہیں بھی نظر نہیں آئے۔ کرن راؤ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت پیاربھرا پیغام بھی لکھا، ”امی کی عید - جو سب سے بہترین اور سب سے خوبصورت میزبان ہیں - خاندان، دوستوں اور ہمیشہ بہترین دعوت کے ساتھ جشن مناتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یہ سال ہم سب کے لیے امن اور خوشی لائے۔“
کرن راؤ نے اس موقع پر سرسوں کا پیلا اور گلابی چوڑی دار سوٹ پہنا تھا، جبکہ رینا دتہ نے جامنی شرارہ پہنا تھا۔ عامر کی بہنیں بھی خوبصورت شراروں میں نظر آئیں اور کرن راؤ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ”خوبصورت غرارا گینگ۔“
عامرخان کی نجی زندگی کی بات کی جائے تو عامر خان نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے، جنید خان اور ایرا خان ہیں۔ 2002 میں ان کی طلاق ہوگئی۔
عامر خان نے 2005 میں کرن راؤ سے دوسری شادی کی اور 2011 میں ان کے ہاں بیٹے آزاد راؤ خان کی ولادت ہوئی۔ 2021 میں دونوں نے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا، اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی مشترکہ پرورش کریں گے۔
عامر خان اب گوری سپراٹ کے ساتھ تعلق میں ہیں، جنہیں انہوں نے اپنی 60 ویں سالگرہ سے قبل میڈیا کے ساتھ ایک غیر رسمی ملاقات میں متعارف کرایا تھا۔