عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے پاکستانی اور بھارتی پنجابی فلمیں سنیما گھروں کی زینت بننے جا رہی ہے۔ ایکشن، رومانس اور کامیڈی سے بھرپور یہ فلمیں شائقین کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں۔
اس عید پر فلم بینوں کے لیے زبردست تفریحی فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔ پاکستانی فلموں میں ”دی مارشل آرٹسٹ“, ”کبیر“, ”عشقِ لاہور“, ”قلفی“ اور ”لمبی جدائی“ شامل ہیں، جن میں ایکشن، رومانس اور کامیڈی کا تڑکا لگایا گیا ہے۔
فلم کبیر میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار عدنان شاہ ٹیپو کہتے ہیں سینما کی بحالی کے سینما اسکرین میں اضافہ کرنا ہوگا۔فلم کبیر کی ہدایتکارہ نیہا لاج کہتی ہیں فلم میں ہر قسم کا مصالحہ موجود ہے۔
نئی پاکستانی فلموں کی ریلیز پر دیگر شوبز ستاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔
پاکستانی فلموں کے علاوہ، 3 بھارتی پنجابی فلمیں بھی اس بار پاکستانی سنیما گھروں میں دیکھی جا سکیں گی۔
معروف رپورٹر چاند نواب کی عید ویڈیو کو ماہرہ خان نے دوبارہ زندہ کردیا
عید الفطر پر سنیما گھروں میں فلمی شائقین کے لیے زبردست تفریحی فلموں کی لائن اپ تیار ہے۔ اس سال پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بھارتی پنجابی فلمیں بھی سینما اسکرینز پر تہلکہ مچانے کو تیار ہیں۔ اگر آپ ایکشن، رومانس یا کامیڈی کے دیوانے ہیں تو اس عید پر آپ کے لیے بہت کچھ دیکھنے کو ملے گا۔
پاکستانی فلمیں
اس مرتبہ عید کے موقع پر پاکستانی فلم انڈسٹری مختلف موضوعات پر مبنی فلمیں لے کر آ رہی ہے۔
دی مارشل آرٹسٹ: شاز خان اور صنم سعید کی یہ فلم ایک ایم ایم اے فائٹر کی جدوجہد پر مبنی ہے، جو اپنی پہچان بنانے کے لیے رنگ میں اترتا ہے۔ اگر آپ کو اسپورٹس ڈراما فلمیں پسند ہیں تو یہ آپ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
کبیر: میثم علی اور عدنان شاہ ٹیپو کی اس ایکشن فلم میں 80 اور 90 کی دہائی کی بالی وڈ فلموں کا کلاسک ٹچ دیا گیا ہے، جبکہ جدید ایکشن سینز اسے مزید دلچسپ بناتے ہیں۔
عشقِ لاہور: جاوید شیخ، سعیمہ نور اور الطمش بٹ کی اس فلم میں ایک جوڑے کی کہانی دکھائی گئی ہے جو مافیا کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں۔
عائزہ خان اور دانش تیمور کا بڑا فیصلہ، بچوں کی تصاویر عوامی سطح پر شیئر نہ کرنے کا اعلان
قلفی: شاہروز سبزواری، جاوید شیخ، اور عدنان شاہ ٹیپو کی مزاحیہ تھرلر فلم جس میں ایک ہیکر بینکنگ سسٹم کو ہیک کرنے کے مشن پر ہے۔
لمبی جدائی: اگر آپ کو 90 کی دہائی کی لالی وڈ فلموں کا انداز پسند ہے تو بابر علی کی یہ فلم آپ کے لیے بہترین رہے گی۔
بھارتی پنجابی فلمیں
پاکستانی سنیما گھروں میں بھارتی پنجابی فلموں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، اور اس عید پر تین فلمیں ریلیز ہو رہی ہیں۔
سردار جی 2: دلجیت دوسانجھ کی مزاحیہ فلم، جس میں وہ تین مختلف کردار نبھا رہے ہیں۔
تینو گھوڑی کِنے چڑھایا: شادی بیاہ اور پنجابی ثقافت پر مبنی یہ فلم تفریح کا بھرپور سامان فراہم کرے گی۔
سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار، حکومتی اجازت کی شرط
مٹھڑے: ایک دلچسپ لو ٹرائینگل جس میں گاؤں کا ایک لڑکا بیک وقت دو لڑکیوں کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔
ری ریلیز ہونے والی فلمیں
اگر آپ پرانی ہٹ فلمیں بڑے پردے پر دیکھنے کے خواہشمند ہیں تو ’تیری میری کہانیاں‘ اور ’کیرے آن جٹا 3‘ بھی دوبارہ ریلیز کی جا رہی ہیں۔