سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا کی بہن کی جانب سے حیدرآباد کے کنگز پیلس میں دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ تاہم اس دوران دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا اور نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب میں اچانک گولی چلنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ 29 مارچ بروز ہفتے کے روز کنگز پیلس میں پیش آیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کے موقع پر خریداری میں مصروف تھی۔ اس دوران اچانک ہجوم میں دو راؤنڈ فائرنگ کی گئی جس سے وہاں موجود لوگ ہکا بکا ہو کر بھاگنے لگے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے فائرنگ میں استعمال ہونے والا لائسنسی پستول بھی قبضے میں لے لیا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی روزہ کشائی

رپورٹ کے مطابق گڈیملکاپور تھانے کے انسپکٹر نے بتایا کہ یہ تنازعہ پرفیوم شاپ کے مالک اور کھلونوں کی دکان کے مالک درمیان ہوا تھا۔ حالانکہ یہ لڑائی سلجھ بھی گئی تھی، لیکن حسیب الدین عرف حیدر نامی شخص نے بغیر کسی وجہ کے ہوا میں دو گولیاں چلادیں۔

پولیس کو معلوم ہوا کہ ملزم حسیب الدین کا نہ تو پرفیوم شاپ کے مالک سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہی کھلونوں کی دکان کے مالک سے۔ وہ سابق سرپنچ تھا اور اے سی گارڈز پیراماؤنٹ کالونی کا رہنے والا تھا ۔ پولیس کے مطابق اس کے پاس نامپلی سے جاری کردہ لائسنس یافتہ بندوق تھی۔

فرح خان کا ثانیہ مرزا کے بیٹے سے بوسے کا مذاق وائرل

فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

More

Comments
1000 characters