امریکا میں نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے محض خواب کی بدولت لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔ لاٹری جیتنے والے کھلاڑی نے بتایا کہ ایک خواب نے اسے لاٹری ٹکٹ خریدنے کی ترغیب دی جس کی وجہ سے اس نے 15 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیتا۔
یونین کاؤنٹی کے شہری نے نیو جرسی لاٹری کے حکام کو بتایا کہ وہ حال ہی میں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا کہ تبھی ایک خوشگوار خواب نے اسے اپنی قسمت آزمانے کی ترغیب دی۔
شہری نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ بتایا گیا ہے کہ اگر میں نے کوئی خواب دیکھا ہے اور اگر یہ اچھا خواب ہے تو مجھے اس پر عمل کرنا چاہیے۔
شہری نے مقامی ای زی چیک فوڈ اسٹور میں 26 فروری کی ڈرائنگ کے لیے جرسی کیش 5 کا لاٹری ٹکٹ منتخب کیا۔ ٹکٹ ان پانچوں نمبروں سے مماثل تھا جو اس نے خواب میں دیکھے تھے، اور ان نمبروں نے 15 لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جتوایا۔
لاٹری فاتح نے کہا میں بیان بھی نہیں کر سکتا کیونکہ میں نے اپنے نمبرز بھی نہیں لیے تھے۔
شہری کا کہنا تھا کہ یہ سارا معاملہ ناقابلِ یقین لگتا ہے لیکن میں آپ کو بتاتا ہوں، بات اصل یہ ہے کہ خدا آپ کی دعاؤں کو سنتا ہے۔ میں نوکری کی تلاش میں تھا اور یقیناً یہ رقم کا ملنا بہت بڑا سہارا ہے۔