امریکی خاتون نے وزن کم کرنے کی خاطر کچھ نہ دیکھا، اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد نوکری بھی چھوڑ دی۔
اس حوالے سے امریکی خاتون اپنے شوہر اور اچھی نوکری کو چھوڑ کر وزن میں نمایاں کمی کی کہانی بیان کی ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رہوڈ آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ کونی سٹورز نامی امریکی خاتون نے بتایا کہ شوہر اور نوکری چھوڑ کر ان کی زندگی کیسے بہتر ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2020 میں کونی سٹورز ایک خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں، یہ ایک شادی شدہ خاتون اور ایک بیٹی کی ماں ہونے ساتھ ساتھ اچھی ملازمت بھی کرتی تھیں، لیکن وہ اپنے شوہر اور ملازمت سے تنگ آگئی تھیں۔
خاتون نے خرچے سے بچنے کیلئے دفتر کے ٹوائلٹ کو اپنا گھر بنا لیا
کونی سٹورز نے بتایا کہ کورونا وبا میں لاک ڈاؤں کے باعث حالات خراب ہوئے اور انہوں نے شراب اور کھانے کا استعمال بڑھا دیا جس کے سبب ان کا وزن 136 کلو تک جاپہنچا۔
خاتون نے اپنی زندگی کو بہتر بنانے اور خوش رہنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کی اور نوکری بھی چھوڑ دی اور پھر رولر اسکیٹنگ کو اپنی زندگی میں شامل کرلیا جس کی وجہ سے خاتون نے اپنا 45 کلو وزن کم کیا۔
سال میں کچھ مہینے 30 اور کچھ 31 دنوں کے کیوں ہوتے ہیں؟
رپورٹس کے مطابق خاتون اب رولر اسکیٹنگ میں ماہر ہوگئی ہیں ساتھ ہی وہ ایک کامیاب رئیل اسٹیٹ کا بزنس بھی چلا رہی ہیں۔