ہمارے ارد گرد بہت سی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کا ہم روزانہ استعمال تو کرتے ہیں مگر ان میں کچھ ایسے نشانات موجود ہوتے ہیں جنہیں ہم نظر انداز کردیتے ہیں۔

جیسا کہ ہم چہرہ خشک کرنے کے لیے تولیہ کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ تولیہ کے کنارے والے حصے پر چند لکیریں موجود ہوتی ہیں مگر آخر یہ کیوں ہوتی ہیں اس کا جواب جاننے کی کبھی کوشش نہیں کی۔

یہ سوال سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کافی اٹھا اور وائرل بھی ہوا۔ بعض صارفین نے اس سوال کو مذاق کے طور پر لیا تو کچھ صارفین نے اس کے کچھ جوابات بھی دیے۔

کچھ صارفین کا خیال تھا کہ ان لکیروں سے تولیے کو جلد خشک ہونے میں مدد ملتی ہے۔

ڈیپ فرائیڈ کیچپ ریسیپی سوشل میڈیا پر وائرل، لوگوں کا جی متلا گیا

تاہم اس کا جواب یہ ہے کہ یہ لکیریں دراصل تولیے کو مضبوط بناتی ہیں۔

جی ہاں واقعی ڈوبی بارڈر نامی یہ لکیریں تولیے کو طویل عرصے تک کے لیے مضبوط رکھتی ہیں۔

یہ لکیریں تولیے میں پانی جذب ہونے کے عمل کو بہتر بناتی ہیں جبکہ متعدد بار استعمال یا دھونے پر بھی تولیے کے ریشوں کو خراب ہونے سے بچاتی ہیں۔

محبت کےنام پر“ڈیٹنگ ایپ“پر ملنےوالی دوست نےکروڑوں لوٹ لیے

تولیے بنانے والی ایک کمپنی نے بتایا کہ پانی کو جذب کرنا کسی اچھے تولیے کی اہم ترین خصوصیات میں سے ایک ہے مگر تولیے کی موٹائی اور کارکردگی کے درمیان مثالی توازن برقرار رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ لکیریں اس توازن کو یقینی بناتی ہیں جبکہ تولیے کے کناروں کو بہت زیادہ بھاری ہونے سے بھی بچاتی ہیں اور یہ بات بھی یقینی بناتی ہیں کہ تولیہ بدستور نرم اور ہلکے وزن کا رہے۔

More

Comments
1000 characters