’گبلی‘ کے پاگل پن نے چیٹ جی پی ٹی ٹیم سے نیند چھین لی، بانی صارفین کے سامنے ہاتھ جوڑنے پر مجبور
گبلی کے بخار نے چیٹ جی پی ٹی ٹیم سے ان کی نیندیں چھین لی جس کے بعد اوپن اے آئی کے بانی صارفین کے سامنے ہاتھ جوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے چیٹ جی پی ٹی چلانے والے صارفین پر زور دیتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ گبلی کے وائرل ٹرینڈ کا استعمال کم کردیں کیونکہ اس سے اوپن اے آئی کے سرور پر کافی لوڈ بڑھ گیا ہے۔
اسٹوڈیو گبلی دراصل جاپان کا مشہور اینیمیشن اسٹوڈیو ہے، جو اپنی خوبصورت ہاتھ سے بنی فلموں، جادوئی دنیاؤں اور شاندار کہانیوں کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ ”اسپریٹڈ اوے“، ”مائی نیبر ٹوٹورو“ اور ”پرنسس مونونوکے“ اس کے بہترین شاہکاروں میں شامل ہیں۔
اس نئے ٹول کی مدد سے سوشل میڈیا صارفین نے گبلی اسٹائل میں اے آئی سے تیار کردہ تصاویر اور میمز تخلیق کیے، جو دیکھتے ہی دیکھتے ایکس اور انسٹاگرام پر وائرل ہوگئے۔
تاہم گبلی کا پاگل پن شدت اختیار کر گیا جس کے بعد چیٹ جی پی ٹی کے بانی کو خود صارفین کیلئے پیغام چھوڑنا پڑا۔
اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے ایکس پر ایک پوسٹ میں صارفین سے تصاویر بنانے کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ”ہماری ٹیم کو نیند کی ضرورت ہے“ کیونکہ تصاویر بہت زیادہ بنائی جا رہی ہیں۔
جب ایک صارف نے طنزیہ انداز میں مشورہ دیا کہ زیادہ مانگ کی وجہ سے آلٹ مین کو اپنی ٹیم کو برطرف کر دیا جائے، تو آلٹ مین نے جواب دیا کہ ان کی ٹیم غیر معمولی ہے اور اس نے صرف 2.33 سالوں میں شروع سے ایک اعلیٰ ویب سائٹ بنانے سمیت قابل ذکر چیزیں حاصل کی ہیں، اور وہ مصنوعی جنرل انٹیلی جنس (Artificial General Intelligence) پر کام کر رہے ہیں، اس لیے وہ انہیں نکال سکتے۔
اس ہفتے کے شروع میں آلٹ مین نے کہا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی سرور کا بوجھ ”بہت زیادہ“ ہوگیا ہے اور کمپنی اس خصوصیت کو محدود کر رہی ہے۔