سلمان خان کی نئی فلم ’سکندر‘ آج سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے، اور مداحوں میں بے پناہ جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ ایک طویل وقفے کے بعد اپنے پسندیدہ اسٹار کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے ان کے دیوانے مداح بےتاب ہیں۔ ایسے میں سلمان خان کے ایک پرستار نے اپنی محبت کا ایسا اظہار کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

راجستھان کے رہائشی، کلدیپ کاسوان، جو سلمان خان کے بڑے مداح ہیں، نے اپنی عقیدت کو منفرد انداز میں ظاہر کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انہیں فلم ’سکندر‘ کے ٹکٹ تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ سلمان خان کی نئی فلم سے لطف اندوز ہوسکیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ ٹکٹ سلمان خان کی طرف سے سپانسر کیے گئے ہیں، تو انہوں نے اس کی تردید کی اور بتایا کہ وہ کئی برسوں سے اپنی پسندیدہ شخصیت کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں کرتے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سلمان خان کی فلموں کی ریلیز کو خصوصی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے بقول، وہ نہ صرف ٹکٹ تقسیم کرتے ہیں بلکہ مختلف فلاحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ حالیہ اقدام کے تحت انہوں نے تقریباً 1 لاکھ 72 ہزار روپے خرچ کر کے 800 فلمی ٹکٹ خریدے تاکہ مداحوں کو تحفے میں دے سکیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کلدیپ نے سلمان خان کے لیے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہو۔ کچھ مہینے قبل، سلمان خان کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر، انہوں نے ’بیئنگ ہیومن‘ کے کپڑے ضرورت مندوں میں تقسیم کیے اور6 لاکھ 35 ہزار روپے خرچ کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ بھائی جان کی سالگرہ کو کسی مثبت اور فلاحی عمل کے ساتھ مناتے ہیں۔

”میں نہ بیٹھ سکتا تھا، نہ کھڑا ہو سکتا تھا اور نہ ہنس سکتا تھا“، سلمان خان نے“سکندر“ گانے کی شوٹنگ یاد کرتے ہوئے کہا

کلدیپ کا ماننا ہے کہ سلمان خان کی فلاحی تنظیم ’بیئنگ ہیومن‘ صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہترین کام کر رہی ہے، اور وہ اس برانڈ کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ جب لوگ مختلف برانڈز سے کپڑے خریدتے ہیں، تو وہ نہیں جانتے کہ وہ پیسہ کہاں جا رہا ہے، لیکن ’بیئنگ ہیومن‘ سے خریداری کرنے کا مطلب ہے کہ وہ کسی نیک مقصد میں حصہ ڈال رہے ہیں۔

سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کی ریلیز نے پہلے ہی بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی ہے۔ ان کے والد، مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان نے بھی فلم کو دیکھ کر مثبت تبصرہ دیا۔ ان کے مطابق، فلم کی کہانی ناظرین کو ہر لمحہ تجسس میں مبتلا رکھتی ہے اور یہی اس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کا معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

سلمان خان کی واپسی نے ان کے مداحوں میں جوش بڑھا دیا ہے، اور فلم ’سکندر‘ کی ریلیز کے ساتھ، مداحوں کی توقعات اور محبت ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی ہے۔

More

Comments
1000 characters