ذیابیطس یا شوگر ایک ایسا مرض ہے جو دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، لیکن اگر ہم رسولِ خدا ﷺ کی حیاتِ طیبہ اور ان کے فرامین کا گہرائی سے مطالعہ کریں، تو ہمیں اس کا بہترین علاج اور اس سے بچاؤ کے مؤثر طریقے ملتے ہیں۔ آغا عباس صاحب نے آج نیوز کی رمضان اسپیشل ٹرانسمیشن میں اسی موضوع پر مفصل گفتگو کی اور شوگر کے مریضوں کے لیے نہایت قیمتی نسخے اور مشورے فراہم کیے، جو ان کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

آغا عباس صاحب نے شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے درج ذیل اصول بیان کیے،

سیب کا استعمال

صبح فجر کے بعد ایک سیب کھا لینا اور دن میں مزید ایک دو سیب کھانے کی عادت اپنانا شوگر کے مریضوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ سیب نہ صرف شوگر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے بلکہ یہ جسم کو کینسر جیسے موذی مرض سے بھی بچاتا ہے۔

معدے کے السر کا آزمودہ علاج، آغا عباس کا مجرب نسخہ

مناسب پیدل چلنا

پیدل چلنا صحت کے لیے بہترین ہے، مگر شوگر کے مریضوں کے لیے خاص طور پر سائے میں پیدل چلنا زیادہ فائدہ مند ہے۔ سورج کی تیز روشنی سے بچتے ہوئے روزانہ کم از کم 30 منٹ پیدل چلنے سے شوگر کی سطح متوازن رہتی ہے۔

متوازن غذا اور کم کھانے کی عادت

رسولِ خدا ﷺ کا فرمان ہے کہ کھانے میں اعتدال رکھا جائے۔ کم کھانے کی عادت ڈالنے سے شوگر کے مریض کو فائدہ پہنچتا ہے۔ ہر چیز کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ۔، کم کھائیں پیٹ بھر کر نہ کھائیں بلکہ گنجائش رکھ کر یعنی کم کھائیں۔

گہری اور بہترین نیند لینا

اچھی نیند جسمانی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ آغا عباس صاحب کے مطابق، جو لوگ پرسکون نیند لیتے ہیں، ان کی شوگر متوازن رہتی ہے اور وہ صحت مند زندگی گزارتے ہیں۔

رسولِ خدا ﷺ کے فرامین پر عمل کریں اور شوگر کو ریورس کریں

رسولِ خدا ﷺ نے ہمیں صحت مند زندگی گزارنے کے کئی اصول بتائے، جن پر اگر عمل کیا جائے تو نہ صرف شوگر بلکہ کئی دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ آغا عباس صاحب نے اس حوالے سے درج ذیل نسخے بھی تجویز کیے،

میتھی کا استعمال

ایک چمچ میتھی کے بیج رات کو پانی میں بھگو دیں اور دن میں کسی بھی وقت اس کا پانی پی لیں۔ یہ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک آزمودہ اور مؤثر نسخہ ہے۔

ماہر طب نبویﷺ آغاعباس نے میتھی دانے کی اہمیت بتادی، بے شمار بیماریوں کاعلاج

انجیر کا فائدہ

دن میں کچھ مقدار میں انجیر کھانے سے شوگر کے مریضوں کو بےحد فائدہ ہوتا ہے۔ انجیر جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور شوگر کی پیچیدگیوں کو کم کرتا ہے۔

کھجور کی افادیت

رسولِ خدا ﷺ ہمیشہ کھانے کی ابتدا کھجور سے کرتے تھے۔ آج سائنس بھی تسلیم کرتی ہے کہ کھجور شوگر کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ہے، کیونکہ اس میں قدرتی مٹھاس ہوتی ہے جو جسم میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

سیب کے سرکے کے فوائد

آغا عباس صاحب کے مطابق، سیب کا سرکہ شوگر کے ساتھ ساتھ کینسر کے علاج میں بھی مفید ہے۔ یہ ایک ایسا خزانہ ہے جس پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ اگر ہم روزانہ سیب کے سرکے کا استعمال کریں تو اس کے بے شمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

حیاتِ طیبہ میں صحت کے تمام راز پوشیدہ ہیں

رسولِ خدا ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے سے ہمیں زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ملتا ہے۔ آپ ﷺ فجر کے بعد ناشتہ فرماتے اور رات کے کھانے کو عشاء کے بعد تناول فرماتے۔ اگر ہم اس سنت کو اپنائیں تو نہ صرف شوگر بلکہ دیگر بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔

کھڑے ہو کر کنگھا نہ کریں اس سے دل کمزور ہوتا ہے

آغا عباس صاحب نے مزید کہا کہ آج غیر مسلم رسولِ خدا ﷺ کی سنتوں پر تحقیق کر رہے ہیں اور ان کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ مسلمانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی حیاتِ طیبہ سے رہنمائی لے کر اپنی زندگی کو بہتر بنائیں۔

اگر ہم اسلامی تعلیمات اور جدید سائنسی تحقیق کو ملا کر اپنی زندگی میں شامل کریں تو شوگر کا مرض ہمیں کبھی تنگ نہیں کرے گا، بلکہ ہم صحت مند اور خوشگوار زندگی گزار سکیں گے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے کھانے پینے کی عادات، سونے کے اوقات اور روزمرہ کے معمولات میں بہتری لائیں تاکہ ہم نہ صرف شوگر بلکہ دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکیں۔

More

Comments
1000 characters